سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 732 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 732

732 میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اخلاق حسنہ، وہ اخلاق جو تقوی سے پیدا ہوتے ہیں، وہ شخصیتیں جو تقویٰ کی بناء پر تعمیر پاتی ہیں، وہ لوگ جو اللہ کی محبت دل میں رکھتے ہیں اور اس محبت کے نتیجے میں خدائی وجود بن جاتے ہیں وہ یقینا با اثر اور بارسوخ وجود ہوتے ہیں۔ان کی تعداد کی کمی ان کے رسوخ کی راہ میں حائل نہیں ہوا کرتی۔چنانچہ۔۔۔کینیڈا کے سفر میں مشرق سے مغرب تک جہاں جہاں میں گیا اللہ تعالی کے فضل سے وہاں کی جماعتوں کی یہ غیر معمولی خوبی مجھے دکھائی دی۔ممبرز آف پارلیمنٹ، وہاں کے میئرز، وہاں کے ایلڈرمین (Eldermen) غرض یہ کہ جتنے مختلف قسم کے شہر کے نمائندے یا علاقوں کے نمائندے تھے جب وہ مجھ سے ملے تو انہوں نے بطور خاص اس بات کا ذکر کیا کہ ہم آپ کی جماعت کی اعلیٰ اخلاقی قدروں سے اتنا متاثر ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ جماعت نشود مما پائے ، ہم اس جماعت کے ممنون ہیں کہ اس جماعت نے ہماری سوسائٹی میں نئے رنگ بھرنے میں ایک عظیم الشان کردار ادا کرنا شروع کیا ہے۔تھوڑے ہونے کے باوجود ہماری نظر ان پر تحسین کے ساتھ پڑرہی ہے اور ہم اپنے پر لازم سمجھتے ہیں کہ بحیثیت امام جماعت احمد یہ آپ کے اس دورے پر خصوصیت کے ساتھ آپ کا شکریہ ادا کریں کہ آپ نے اتنی حسین جماعت کی تعمیر میں ایک کردار ادا کیا ہے۔یہ احساس کوئی معمولی احساس نہیں ہے۔اس احساس کا اعتراف اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز ہے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جون 1989 خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 445 450) 3 تا 6 جولائی 1989ء کو حضور نے وسطی امریکہ کے ملک گوائٹے مالا کا دورہ فرمایا اور 3 جولائی کو گوائٹے مالا میں جماعت کی پہلی مسجد بیت الاول“ کا افتتاح فرمایا۔افتتاحی تقریب میں صدر مملکت کی نمائندگی میں نائب صدر مملکت اور پانچ وزراء شامل ہوئے۔اسی طرح نائب وزیر داخلہ، بعض ممبران پارلیمنٹ اور علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔قریبتا پانچ صدا افراد اس میں شامل ہوئے۔اسی شام مسجد کے افتتاح کے حوالہ سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں اہم ملکی وغیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔کئی ملکوں کے سفراء بھی شامل ہوئے۔