سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 731 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 731

731 چھوٹی اور تنگ جگہ لے لی اور بعد میں آنے والے ہم پر شکوے کریں۔اس پہلو سے اللہ تعالٰی کا یہ سلوک ہمیشہ جماعت کے ساتھ چلا آ رہا ہے کہ کھلے اور وسیع حو صلے کے ساتھ جو جگہ بنائی جاتی ہے خدا تعالی جلد جماعت کو وسیع کر کے اس جگہ کو بھر دیتا ہے۔" حضور نے فرمایا: اس پہلو سے سب سے پہلے تو میں جماعت احمد یہ سان فرانسسکو کو مبارکباد کے ساتھ اس امر کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اس مشن ہاؤس کو اپنے وجود کے تقویٰ سے زینت بخشیں، اپنے دلوں کے تقویٰ سے زینت بخشیں۔جب بھی یہاں آیا کریں خدا کی خاطر آیا کریں اور یہ فیصلہ کر کے آیا کریں کہ آپ کی نیکی یہاں آکر دوسرے بھائیوں کی نیکی کے ساتھ مل کر ایک خوبصورت نظارہ پیش کرے گی۔امر واقعہ یہ ہے کہ نیکیاں نیکیوں کے ساتھ مل کر ایک عظیم الشان قوت بن جایا کرتی ہیں۔ایک شخص کی اکیلی نیکی اپنی جگہ خوبصورت ہے لیکن جب متفرق نیک لوگ ایک جگہ اکٹھے ہوں تو ان کی نیکی کی اجتماعی قوت سے ایک غیر معمولی عظیم الشان روحانی قوت پیدا ہوتی ہے جس کا اثر ان کے ماحول پر بھی پڑتا ہے۔ایک دوسرے پر ان کا اثر پڑتا ہے۔تبھی انفرادی دعاؤں کی ایک اپنی حیثیت اور ایک اپنا مقام ہے لیکن اس کے باوجود اجتماعی دعاؤں کی جو شان اور جو شوکت ہے، یعنی روحانی معنوں میں، اس کا بعض صورتوں میں انفرادی دعاؤں سے مقابلہ نہیں ہو سکتا۔پس اس مسجد کو آپ نے اپنے تقویٰ کی اجتماعی شکل سے زینت بخشتی ہے۔“ اس سلسلہ میں حضور رحمہ اللہ نے ایک نہایت اہم نکتہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: "آپ کا تھوڑا ہوتا اس راہ میں کوئی عذر نہیں کہ آپ سے اتنا عظیم الشان شہر جو سان فرانسسکو ساری دنیا میں مشہور ہے اور ساری دنیا میں ایک بہت ہی طاقتور اور با اثر شہر کے طور پر اس کے تذکرے چلتے ہیں اس میں یہ چھوٹی سی جماعت اثر پیدا کر سکے۔اس راہ میں آپ کا یہ عذر کافی نہیں کہ ہم تو بہت ہی تھوڑے ہیں، ہماری تو کوئی گنتی نہیں، ہمارا تو کوئی شمار نہیں، ہم غریب لوگ ہیں، ہم میں سے اکثر باہر سے آنے والے ہیں اور اس سوسائٹی پر ہم کیا اثر انداز ہو سکتے ہیں؟