سلسلہ احمدیہ — Page 730
730 طبقہ نے شرکت کی۔حضور نے براہ راست انہیں اپنی روح القدس سے تائید یافتہ زبان سے اسلام کی صحیح تعلیم سے روشناس کرایا۔17، 18 جون 1989ء کو تیرھواں جلسہ سالانہ کینیڈاSir John A۔McDonald Secondary School سکار برو میں منعقد ہوا۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے اس جلسہ سالانہ کو از راه شفقت رونق بخشی اور جلسہ کے افتتاحی اور اختتامی خطابات کے علاوہ مستورات سے الگ بھی خطاب فرمایا۔جون 1989ء میں امریکہ کے دورہ کے دوران حضور رحمہ اللہ نے روچیسٹر ( نیویارک اسٹیٹ) میں مسجد بیت النصیر کا افتتاح فرمایا۔23 تا 25 جون بالٹی مور میں منعقدہ جماعت احمد یہ امریکہ کے جلسہ سالانہ میں شمولیت فرمائی اور خطابات سے نوازا۔30 جون کو حضور نے سان فرانسسکو میں احمد یہ مشن کا رسمی افتتاح فرمایا۔حضور رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جون 1989ء بمقام پشبرگ (Pittsburgh) سان فرانسسکو (امریکہ ) میں فرمایا: جماعت احمد یہ سان فرانسسکو کے لئے یہ دن ایک خاص مبارک اور تاریخی دن ہے کیونکہ ایک لمبے عرصے کے بعد جماعت احمدیہ کو جس مشن کی ضرورت تھی وہ مشن انہیں مہیا ہوا اور آج خدا کے فضل سے اس کا رسمی طور پر افتتاح کیا جارہا ہے۔جماعت احمد یہ سان فرانسسکو اگرچہ بہت دور دور تک پھیلی ہوتی ہے اور عملاً ایک جماعت نہیں بلکہ تین جماعتوں میں منقسم ہے بلکہ غالباً ایک چوتھی چھوٹی سی جماعت بھی اس کے پاس منسلک ہو چکی ہے اس لحاظ سے ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ایسی جگہ کی تلاش تھا جو مختلف جماعتوں کے لئے کم و بیش برابر فاصلے پر ہو اور دوسرے ضرورت یہ تھی کہ رقبہ اتنا بڑا ہو کہ آئندہ کی ضروریات کو پوری کر سکے اور جلد ہی یہ احساس نہ پیدا ہونا شروع ہو جائے کہ ہم نے