سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 685 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 685

685 اس طرح کینیڈا شمال اور مغرب کی انتہا میں واقع ہے۔تو یہ سارے ممالک اور ان کی دلچسپیاں جو جماعت کے گرد گھوم رہی ہیں وہ ایک مرکز کی شکل میں خلیفہ وقت کی ذات میں اکٹھی ہوتی ہیں اور پھر ساری دنیا کے دلوں میں دھڑکتی ہیں۔اسی لئے میں نے دل کا لفظ استعمال کیا تھا کہ یہ ساری تقریبات جماعت کے دلوں میں داخل ہوتی ہیں۔پس اللہ تعالی کا بے شمار احسان ہے، اتنے فضل ہیں کہ اگر ان کا تصور کریں تو انسان خدا تعالی کے شکر سے اپنے آپ کو کلیہ عاجز محسوس کرتا ہے لیکن شکر جتنا بڑھے گا اتنے ہی فضل زیادہ نازل ہوں گے۔“ (خطبہ جمعہ فرموده 16اگست 1993۔خطبات طاہر جدل 12 صفحہ 591-590) 7 جنوری 1994ء کو جب ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی چوبیس گھنٹے کی نشریات کا آغاز ہوا تو اسی روز پاکستان کی بعض جماعتوں میں ان کے مقامی اجتماعات یا جلسے منعقد ہورہے تھے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے ان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”دنیا میں جہاں بھی اجتماعات ہو رہے ہیں چھوٹی یا غریب جماعت ہو، بڑی یا مخلص جماعت ہو، کوئی بھی ہو، دنیا کے کسی خطے سے تعلق رکھتی ہو، اس کے اپنے کچھ رنگ ہیں۔سب جماعتوں کی اپنی خوشبوئیں ہیں اور ان کی آوازیں بھی اپنا ایک خاص اخلاص اور پیار کا رنگ رکھتی ہیں۔ان کی زبانیں بھی ایک کشش رکھتی ہیں۔احمدیت کے گلدستے میں یہ سارے پھول اللہ نے سجا دیتے ہیں اور خدا کرے یہ گلدستہ بڑھتا چلا جائے۔ان پھولوں کی خوشبوؤں اور رنگوں کو ہم اس عالمی پروگرام کے ذریعے سب دنیا تک پہنچاتے رہیں۔اس سے ایک بین الاقوامی انتوت کی فضا پیدا ہوگی اور مضبوط تر ہوتی چلی جائے گی، رابطے مضبوط تر ہوتے چلے جائیں گے اور ساری دنیا کی جماعتوں کو احساس ہوگا کہ ہم کیا ہیں۔کتنی وسیع عالمگیر جماعت سے ہمارا تعلق ہے۔اور ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام یاد آثار ہے گا کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔( تذکرہ صفحہ 260) میں اس میں ہمیشہ "میں" کے لفظ پر زور دیتا ہوں۔عام طور پر جب پڑھنے والے پڑھتے ہیں تو میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا یا کناروں پر زور دیتے ہیں۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس میں ”میں“ پر زور ہے۔کہ دنیا سے کیا ہوتا ہے، میں پہنچاؤں گا۔