سلسلہ احمدیہ — Page 538
538 کم: یا خود ہی مومنوں کے کمانڈر ہونے کا دعویدار نہیں جیسے مسلمانوں نے بغداد، قرطبہ، دمشق، قاہرہ اور سلطنت عثمانیہ کے زمانہ میں دیکھا تھا جس نے علاقائی فتوحات کی تھیں۔۔۔۔پھر اسی خبر میں ایک جماعت تنقید کا نشانہ کا عنوان لگا کر لکھا: " حمد یہ موومنٹ کا ایک خلیفہ ہے اور امسال یہ جماعت اپنی خلافت کی صد سالہ جوبلی منا رہی ہے۔اس دینی جماعت کے روحانی امام گزشتہ جمعہ مسجد کے افتتاح کے لئے خود موجود تھے۔۔۔اسلام میں احمد یہ خلیفہ خالہا ایسے ہی ہے جیسے بدھسٹ کے لئے دلائی لامہ“ اس خبر میں حضور ایدہ اللہ کے خطبہ کے حوالہ سے بھی بعض پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔اسی طرح لکھا دیگر مسلمان بلحاظ مجموعی احمدیوں کو برداشت نہیں کرتے۔پاکستان کی طرح سعودی عرب میں بھی یہ نا قابل قبول ہیں اور امت مسلمہ سے الگ کر دیئے گئے ہیں ( جب کہ اسلام میں ناممکن ہے کہ کسی ایک کو بھی اسلام سے باہر نکالا جائے )۔پھر خلافت کے قیام کی وجہ سے احمدیت یہ یقین رکھتی ہے کہ وہ امام مہدی جس کا انتظار مسلمان دنیا کر رہی ہے وہ آچکا ہے۔“ (Fabrice CAHEN)۔۔۔۔L'Hebdo du Val-D'Oise کے اخبار La Gazette کے بدھ 15 اکتوبر 2008ء کے ایڈیشن میں بھی مسجد کے افتتاح کا ذکر شائع ہوا۔68 صفحات پر مشتمل اس اخبار کے صفحہ 37 پر حسب ذیل خبر شائع ہوئی۔"Sait Prix احمدی مسلمان اپنی مسجد کا افتتاح کرتے ہیں اخبار نے تصویر میں دکھایا کہ مسجد افراد جماعت سے بھری ہوتی ہے اور حضور ایدہ اللہ خطبہ جمعہ ارشاد فرمارہے ہیں۔تصویر کے نیچے تحریر ہے: احمدی سلطان نے مسجد کا افتتاح کیا اور تفصیلی خبر میں لکھا: "Saint Prix میں احمدی مسلمانوں نے اپنی مسجد کا افتتاح کیا۔جماعت کے