سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 537 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 537

537 شاملین تقریب نے کھلم کھلا اعتراف کیا۔ذیل میں بعض اخبارات میں اس مسجد کے افتتاح کے حوالہ سے شائع ہونے والی خبریں نمونیہ درج کی جاتی ہیں۔ہفتہ وار ریجنل اخبار L'Echo نے صفحہ 9 پر پورے صفحہ کی خبر دی۔اس میں خانہ کعبہ، مسجد مبارک فرانس اور حضور ایدہ اللہ کی اقتدا میں نماز پڑھنے کی گل چار تصویر میں شائع کیں۔پہلے صفحہ کی تصویر کے ساتھ جماعت احمدیہ کی فرانس میں پہلی مسجد کے افتتاح کا جلی عنوان لگایا۔اور لکھا: فرانس کے احمدی مسلمان Saint Prix میں اپنی مسجد کا افتتاح کرتے ہیں۔جماعت کے عالمگیر راہنما کی موجودگی میں اس تقریب کو میڈیا نے نشر کر کے اس اسلامی دینی موومنٹ کے بارہ میں عوام کو بتایا۔اور تفصیلی خبر میں لکھا: "Saint Prix میں احمدیہ موومنٹ 1985ء سے قائم ہے جہاں اس کا نیشنل سطح کا مرکز ہے۔اس غیر معروف جماعت کے ممبران کی تعداد ایک ہزار ہے۔اس نے پہلے ایک Villa حاصل کیا۔پھر دوسرا اور پھر مسجد کی تعمیر کی اجازت۔Saint Prix کے میئر Jean-Pierre Enjalbert نے کہا : "پہلے پہل ان کے بارہ میں خوف تو نہیں مگر بے یقینی اور بے اعتمادی تھی۔پھر ہم نے ایک دوسرے کو جانچا۔یہ جماعت ہمارے علاقہ کے ماحول پر ظاہر وباہر ہے۔اس کے پاس نماز کی ادائیگی کے لئے ایک ہال تھا جو بہت چھوٹا پڑ گیا تھا لہذا ہم نے ایک مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دے دی جو تعمیر کے لحاظ سے ماحول میں رچ بس جائے۔اسی طرح اس اخبار نے لکھا:۔۔۔اس جماعت کے سر پر دینی لحاظ سے ایک خلیفہ ہے۔(موجودہ خلیفہ پانچواں ہے) آپ خدا کے فرستادہ کے جانشین ہیں۔آپ روحانی رہنما ہیں۔۔لیکن یہ سیاسی خلیفہ