سلسلہ احمدیہ — Page 539
539 حال گیر رہنما کی موجودگی میں اس تقریب کو میڈیا نے نشر کر کے اس اسلامی دینی موومنٹ کے بارے میں عوام کو بتایا۔اس کے بعد اخبار نے L'Echo میں شائع ہونے والے جماعت فرانس کے تعارف اور میئر کے بیان کا ذکر دہرایا۔اور پھر لکھا: س دینی جماعت کے روحانی امام گزشتہ جمعہ مسجد کے افتتاح کے لئے خود موجود تھے۔Val-d'Oise اور Francilienne کی اس چھوٹی سی جماعت کے لئے جو آپ کا وعظ سننے اور آپ کی موجودگی میں نماز پڑھنے آئی تھی آپ کی آمد ایک غیر معمولی واقعہ تھا۔“ حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ نے 28 دسمبر 1984ء کو پیرس (فرانس) میں ہی Friday the 10th کے مبشر کشف کے حوالہ سے فرمایا تھا کہ خدا تعالیٰ جب جماعت کے لئے خوشخبری دکھائے گا تو اتنی نمایاں اور روشن ہوگی کہ دیکھنے والے کو نظر آئے گا۔اس وقت تعبیروں کا وقت نہیں رہے گا بلکہ صاف دکھائی دے گا کہ یہ بات پوری ہو گئی۔بلاشبہ جماعت کی خلافت جوبلی کے سال میں حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کے مبارک عہد خلافت میں 10 اکتوبر 2008ء کو Friday the 10th کی یہ خوشخبری اس نمایاں شان سے روشن اور درخشاں طور پر پوری ہوئی کہ نہ صرف فرانس بلکہ ساری دنیا میں دیکھنے والوں نے دیکھا کہ یہ خدائی خبر بڑی صفائی سے پوری ہوتی۔اور اپنوں اور غیروں نے اس کی صداقت پر شہادت دی۔یقینا ہمارا خدا سچے وعدوں والا ہے۔اور خلافت احمد یہ اس سے مؤید و منصور اور الہی تجلیات کی مورد ہے۔* 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0