سلسلہ احمدیہ — Page 466
466 لائبیریا ( مغربی افریقہ میں LARGO کی جماعت میں جشن تشکر کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں علاقہ کی انیس (19) سر کردہ شخصیات شامل ہوئیں۔ان میں کا ؤنٹی کے سپرنٹنڈنٹ، کمشنر، چیف امام، ائمہ مساجد اور ٹاؤن چیفس شامل تھے۔جلسہ کی صدارت کا ؤنٹی کے سپرنٹنڈنٹ صاحب نے کی جو اس تقریب میں شمولیت کی غرض سے بطور خاص 80 میل کا سفر طے کر کے آئے۔سپرنٹنڈنٹ صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا: جماعت احمد یہ نہ صرف مذہب کی بلکہ انسانیت کی بھی بھر پور خدمات بجا لا رہی ہے۔جماعت کی ان خدمات کو دیکھتے ہوئے میں کہ سکتا ہوں کہ جماعت احمد یہ لائبیریائیں مستقبل قریب میں ضرور اپنی جڑیں مضبوط کرے گی۔“ انہوں نے مزید کہا کہ : گو میں عیسائی ہوں لیکن اسلام کے بارہ میں میں نے جتنا بھی علم حاصل کیا ہے وہ صرف اور صرف احمد یہ لٹریچر کے ذریعہ حاصل کیا ہے اور اس لٹریچر کے ذریعہ ہی مجھے قرآن کریم پڑھنے کی ترغیب ہوئی اور مجھے جماعت کی طرف سے ترجمہ شدہ قرآن پڑھنے کا موقع ملا۔“ مغربی جرمنی کی تریسٹھ (63) جماعتوں نے نہایت شاندار طریق پر جشن تشکر منایا۔ہر جماعت نے کثرت سے ایسی تقاریب منعقد کیں جن میں علاقہ کے جرمن افراد کو خصوصیت سے شمولیت کی دعوت دی گئی۔بہت سے مسلم و غیر مسلم مہمان ان میں شامل ہوئے۔اکثر مقامات پر علاقہ کے میئرز نے تقاریب میں شرکت کی۔فرینکفرٹ کے مشہور ہوٹل ”فرینکفرٹ ہوف“ میں ایک استقبالیہ تقریب میں 150 سے زائد جرمن مہمان شامل ہوئے۔اس تقریب میں نظریاتی فزکس میں معروف نوبیل لارئیٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔کالمار ( سویڈن) میں جشن تشکر کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں صوبے کے چیف، پارلیمنٹ کے ممبرز، یونیورسٹی کے ڈائر یکٹرز، صوبے کے تمام سکولوں کے ریجمینٹس ٹیچرز، ایمپلائمنٹ پیکیھنچ کے ڈائریکٹر اور دیگر کئی اہم افراد شامل ہوئے۔اس موقع پر ایمپلائمنٹ ایکیھنچ کے ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا: