سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 465 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 465

465 انہوں نے تبلیغ اسلام کا کام کر کے عیسائی مادوں کو کھلا چیلنج دیا اور تعلیمی مدارس قائم کیے۔اگر جماعت احمد یہ سیرالیون میں نہ آئی ہوتی تو سارے مسلمان عیسائی ہو چکے ہوتے۔“ رو کو پر ( سیرالیون ) میں ٹاؤن چیف نے جماعت کے بارہ میں کہا: جماعت احمدیہ کا امن و امان سے دینی خدمات میں مصروف رہنا ان کی کامیابی اور سچا ہونے کی دلیل ہے جبکہ شہر کی دوسری مساجد سیاست کا اکھاڑہ بنی ہوتی ہیں۔" مگبور کا سیرالیون ) میں ڈسٹرکٹ آفیسر مسٹر کیبی نے خود تقریب میں حضرت خلیفہ امسح الرابع کا صد سالہ جوبلی کے موقع پر دیا گیا پیغام پڑھ کر سنایا اور کہا کہ : جو کچھ اس پیغام میں کہا گیا ہے وہ سو فیصد درست ہے۔“ مور گورو ( تنزانیہ) میں جشن تشکر کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں ممبران پارلیمنٹ، ریجنل کمشنر، تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، میڈیکل آفیسرز، سیاسی پارٹیوں کے لیڈرز اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان بھی شامل ہوئے اور حاضرین سے خطاب بھی کیا۔مقررین نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ : جو شخص سو سال میں اس قدر مخلص اور جو شیلی جماعت پیدا کر سکتا ہے وہ ہر گز جھوٹا نہیں ہوسکتا۔بلکہ وہ یقیناً خدا کی طرف سے ہے اور خدا کا سچا موعود ہے۔" انڈونیشیا میں صد سالہ جشن تشکر کے ایک جلسہ میں ایک یونیورسٹی کے غیر احمدی پروفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج دنیا میں صرف جماعت احمد یہ ہی ہے جو عیسائیت کا مقابلہ کرسکتی ہے۔“ گیمبیا کے پریذیڈنٹ آفس کے پارلیمانی سیکرٹری الحاجی بیٹی پیسے نے جماعت احمدیہ کے جوبلی سال کے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران کہا۔محمد یہ مشن اہل گیمبیا کی نہ صرف روحانی بلکہ مادی ترقی کے لیے جو اہم کردار ادا کر رہا ہے گیمبیا گورنمنٹ اس کی معترف ہے اور اسے نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔جماعت احمدیہ کی 17 مساجد، 3 ہائی سکول اور 5 میڈیکل سنٹر جن میں سات ڈاکٹر کام کر رہے ہیں جماعت کی طرف سے المی گیمبیا کے لیے کی جانے والی خدمت کو نمایاں طور پر ظاہر کر رہے ہیں۔"