سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 467 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 467

467 ہمیں ان احمدیوں سے سبق سیکھنا چاہئے کہ جو خو بیاں مثلاً سچ بولنا، خدمت کرنا، ایک دوسرے کی مدد کرنا اور خیر خواہی کرنا ہم چاہتے ہیں کہ ہم میں ہوں وہ ان احمدیوں میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔آسٹریلیا میں جلسہ کے موقع پر ایک غیر از جماعت عرب پروفیسر نے علی الاعلان کہا کہ مجھے حضرت مسیح ناصری کی وفات سے متعلق جماعت احمدیہ کے نظریات سے مکمل اتفاق ہے اور اسی طرح ہر ور شخص جوکہ لا إله إلا الله محمد رسول اللہ پڑھتا ہے وہ مسلمان ہے اور کوئی بھی ایسے شخص کو غیر مسلم قرار نہیں دے سکتا۔وه ٹورنٹو (کینیڈا) میں تیس مارچ کی رات ایک تقریب عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں دوہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ان میں چھ فیڈرل ممبرز آف پارلیمنٹ کے علاوہ اونٹاریو کے پریمیئر کے نمائندہ، حجز ،ڈائریکٹر، مختلف فرموں کے مالکان اور دیگر سرکردہ شخصیات شامل تھیں۔اس موقع پر گورنر جنرل آف کینیڈا، وزیر اعظم کینیڈا اور مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈرز اور وزراء کی طرف سے خیر سگالی اور مبارکباد کے پیغامات بھی پڑھے گئے۔اس موقع پر ایک ممبر پارلیمنٹ آنریبل Bob Horner نے اپنے خطاب کے دوران سٹیج پر لگے ہوئے ایک بینر میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مسیح (موجود) نے ایک سو سال پہلے یہ کہا تھا اور آج یہ بات پوری ہو گئی ہے اور انگلی صدی کے اختتام پر نجانے اور کیا کچھ ہو جائے گا۔“ 6 0 0 0 0 0 99 000