سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 418 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 418

418 الغرض اس مباہلہ کے نتیجہ میں بھی جماعت احمدیہ نے خدا کے فضل سے ترقی کی نئی منزلیں سرکیں اور جو جھوٹے اور مفتری تھے وہ مزید افتراق و انتشار کا شکار ہوئے۔مباہلہ کا سال مکمل ہونے پر احمدیت کے حق میں ظاہر ہونے والے عظیم الشان نشانوں کا ذکر اس مباہلہ کے موضوع پر آخر میں حضرت خلیفۃ ابیح الرابع رحمہ اللہ کے اس خطبہ جمعہ سے بعض اقتباسات کا پیش کرنا نہایت موزوں اور مناسب ہوگا جو حضور رحمہ اللہ نے مباہلہ کے چیلنج پر ایک سال کا عرصہ مکمل ہونے پر 9 جون 1989 ء کو مسجد فضل لندن میں ارشاد فرمایا۔حضور رحمہ اللہ نے اس خطبہ جمعہ میں مباہلہ کے سال میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہونے والے متعدد نہایت روشن اور درخشاں نشانات میں سے چند کا تذکرہ بھی فرمایا۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: آج سے ایک سال پہلے 10 جون 1988ء کو جماعت احمد یہ عالمگیر کی نمائندگی میں جو مباہلہ کا چیلنج میں نے دشمنان احمدیت کے سربراہوں اور مگھرین اور مکڈ بین کے امراء کو دیا تھا اس پر آج ایک سال گزرتا ہے۔اس دوران میں جو جو خدا تعالی کی طرف سے نشانات ظاہر ہوئے ان میں سے چند کا تذکرہ آج میں کروں گا لیکن اس سے پہلے کچھ وضاحتیں کرنی ضروری سمجھتا ہوں۔مباہلہ کی تاریخ کا آغاز 10 رجون سے ہوتا ہے اور 9 رجون کو ایک سال یعنی آج وہ سال پورا ہوتا ہے۔لیکن اس کے علاوہ بھی کچھ مباہلے اس دوران پیدا ہوئے ہیں۔چونکہ ایک سال کی مدت میں نے مکڈ بین، مگھرین کے امراء کو دے رکھی تھی اس لئے اس سال کے دوران ہی جب انہوں نے قبول کرنے کا اقرار کیا تو میں نے اسے تسلیم کر لیا اس لئے جہاں تک احمد یہ جماعت کی طرف سے اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے چیلنج دینے کا تعلق ہے ہمارا یہ سال آج پورا ہورہا ہے۔جہاں تک دشمنان احمدیت کے اس چیلنج کو قبول کرنے کا تعلق ہے بعض نے عمومی طور پر اسی وقت قبول کیا اور اخبارات میں اس کا اظہار کیالیکن ساتھ شرطیں ایسی لگائیں جن کے نتیجے میں ان کے لئے فرار کی راہ کھلی تھی اور یہ کہنے کا موقع باقی تھا کہ ہم نے تو یہ