سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 19 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 19

19 دفعہ نمبر ج / 298- احمدی بلا واسطه یا بالواسطه۔اپنے آپ کو مسلمان ظاہر نہیں کر سکتے ،۔اپنے عقیدے کو اسلام نہیں کہہ سکتے،۔اپنے عقیدہ کا پر چار و تبلیغ نہیں کرسکتے، دوسروں کو اپنے عقیدہ میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دے سکتے ایسے الفاظ سے جو چاہے قولی صورت میں ہوں یا تحریری صورت میں، یا کسی بھی ظاہری صورت میں ، یا کسی بھی ایسی صورت میں جن سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہوں۔مندرجہ بالا تمام شقوں میں سے کسی کی بھی خلاف ورزی کی صورت میں تین سال تک قید اور غیر معین، غیر محدود جرمانہ کی سزادی جاسکتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ۔ویسٹ پاکستان پریس اینڈ پبلیکیشنز آرڈینس XXX مجربہ 1963ء کے سیکشن 24 میں زیر (jj) دفعہ 298 ب، اور دفعہ 298 ج میں مذکور امور سے متعلقہ مواد شائع کرنے پر تین سال تک قید اور غیر معین جرمانہ کی سزا کا اضافہ کر دیا گیا۔(www۔thepersecution۔org) حضرت خلیفہ امسح الرابع نے اسلام کے نام پر اس نہایت بہیمانہ بھیا نک اور تاریک آرڈینٹس کا ذکر کرتے ہوئے ایک موقع پر فرمایا کہ: اس آرڈنینس کے ذریعے جماعت احمدیہ کے خلیفہ کو، جماعت کو، نہ صرف یہ کہ لاؤڈ سپیکر پر خطابات سے محروم کیا گیا بلکہ ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جن کے نتیجہ میں جماعت پاکستان خلیفہ وقت کے وہاں رہتے ہوئے بھی اس کے خطابات سے محروم رہ جائے۔۔۔ہر وقت یہ خطرہ تھا کہ اس خطاب کے نتیجے میں کسی وقت مجھے گورنمنٹ ہاتھ ڈال سکتی ہے کیونکہ ہاتھ ڈالنے کے لئے کوئی انہوں نے Limitation اپنے لئے چھوڑی ہی نہیں باقی۔ایسا قانون ہے جس