سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 18 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 18

18 مطابقت رکھتے تھے۔اس آرڈیننس کے مطابق: نمبر 1۔احمدی الفاظ سے چاہیے وہ قول ہو یا تحریر یا کوئی دوسری علامت ہو الف۔حضرت محمد میم کے خلفاء اور صحابہ کے علاوہ کسی اور شخص کو امیر المومنین خلیفۃ المومنین خلیفہ المسلمین صحابی رضی اللہ عنہ کے الفاظ سے نہیں پکار سکتے یا ان کی طرف ان القابات کو منسوب نہیں کر سکتے ؟ ب حضرت محمد علیم کی ازواج مطہرات کے علاوہ کسی اور فرد کو 6- ام المومنين کے لفظ سے نہیں پکار سکتے یا ان کی طرف اس لقب کو منسوب نہیں کر سکتے ؟ ج حضرت محمد کے اہل بیت کے علاوہ کسی اور فرد کو۔اہل بیت کے لفظ سے نہیں پکار سکتے یا ان کی طرف اس لقب کو منسوب نہیں کر سکتے ؟ و۔اپنی عبادتگاہ کو مسجد کا نام نہیں دے سکتے ، اسے اس لفظ سے نہیں پکا سکتے یا اس کی طرف اسے منسوب نہیں کر سکتے ؟ نمبر 2۔احمدی اپنے مذہب کی عبادت ( نماز ) کی طرف پکارے جانے کو اذان کے لفظ سے نہیں پکار سکتے ، اذان نہیں دے سکتے جیسا کہ مسلمانوں کا طرز عمل ہے۔