سلسلہ احمدیہ — Page 254
254 منتخب آیات اور منتخب احادیث کا مالاوین احمدیوں کے لئے یاؤ (Yao) زبان میں ترجمہ کروایا گیا۔مکرم حمید ستامبولی صاحب (Hamid Stambuli) جن کا قبل ازیں ذکر گزر چکا ہے کہ انہیں مولانا مقبول احمد ذبیح صاحب کے ساتھ بھی کچھ کام کرنے کا موقع ملا انہیں جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں پڑھنے کے لئے بھیجا گیا اور پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ان کی تقرری بطور معلم انچارج جماعت احمد یہ مالاوی ہوئی۔انہیں بھی ایک لمبا عرصہ بطور معلم سلسلہ خدمت کرنے کا موقع ملا۔ارجنٹائن (ARGENTINA) یہ ملک براعظم امریکہ کے جنوبی حصہ میں واقع ہے جسے لاطینی امریکہ بھی کہا جاتا ہے۔اس کے شمال میں بولیویا اور پیراگوئے، شمال مشرق میں برازیل، مشرق میں یوراگوئے اور بحر اوقیانوس ، مغرب میں چلی جبکہ جنوب میں Drake Passage کے پانی واقع ہیں۔2,780,400 مربع کلومیٹر (1,073,500 مربع میل) کے رقبے کے ساتھ یہ ملک دنیا کا آٹھواں بڑا ، لاطینی امریکہ کا دوسرا بڑا جبکہ سپینش زبان کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے۔مذہب : یہاں کے %167 افراد عیسائی، %15 افراد لا مذہب، ایک فیصد مسلمان ، %07 لوگ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہیں جبکہ %109 افراد ایسے ہیں جنہوں نے اپنا مذہب ڈیکلیئر نہیں کیا۔ارجنٹائن میں 1936ء میں پہلی بار جماعت کا مشن قائم ہوا تھا اور تیسں شامی نژاد باشندے احمدیت میں داخل ہوئے تھے۔بعد ازاں ہنگری سے بھی کچھ خاندان منتقل ہو کر یہاں آباد ہوئے۔جنگ عظیم دوم کی وجہ سے یہ رابطے قائم نہ رہ سکے۔اگا ذگا ان کی طرف سے خط کے ذریعہ مرکز سے رابطہ بھی رہا پھر اس کے بعد رفتہ رفتہ یہ رابطے بھی منقطع ہو گئے۔1990ء میں برازیل کے ایک احمدی دوست مکرم سید محمود احمد صاحب اپنے خرچ پر وقف عارضی پر