سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 253 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 253

253 لے لیا۔ایک ہفتہ ہسپتال داخل بھی رہے۔چنانچہ قریباً ایک ماہ مزید انہیں تکلیف پہنچانے کے بعد پولیس نے ان کا پاسپورٹ امیگریشن کے پاس بھیجوا دیا۔اور آپ 29 اپریل 1988ء کو مالاوی سے زیم یا واپس تشریف لے آئے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کا نمائندہ: حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے دعاؤں سے فیضیاب کرنے کے ساتھ ساتھ از راہ شفقت مکرم ذبیح صاحب کی لمبے (Limbe) میں نظر بندی کے دوران مکرم الحاج محمد سالم کنگ لیلو صاحب کو تنزانیہ سے ان کی خبر گیری کے لیے بطور اپنے نمائندہ کے بھجوایا جو 4 ردن قیام کر کے واپس تشریف لے گئے۔رہائی کے بعد مکرم حاجیری صاحب کی سروس بھی دوبارہ بحال ہوگئی اور ان پر اللہ تعالیٰ نے کئی رنگ میں اپنے فضلوں کی بارشیں فرمائیں۔فالحمد للہ علی ذالک جماعت احمد یہ مالاوی کی رجسٹریشن : جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے کہ مکرم آشم چیڈا حاجیری صاحب جماعت احمد یہ مالاوی کی باقاعدہ رجسٹریشن کے لئے بے انتہا کوشش کر رہے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کی محنت کو 1994ء میں رنگ لگایا۔جب مکرم وسیم احمد چیمہ صاحب امیر و مشنری انچارج جماعت احمدیہ تنزانیہ دس روزه دوره پر مالاوی تشریف لے گئے تو انہوں نے مختلف قانونی ماہرین سے ملاقاتیں کیں اور رجسٹریشن کے لئے خاص کوشش کی۔انہی کوششوں کے نتیجے میں مالاوی حکومت نے جماعت احمدیہ کو 1994ء میں با قاعدہ رجسٹر کر لیا۔اور یوں اللہ تعالیٰ کے فضل سے حکومتی سطح پر جماعت احمدیہ کو جانا جانے لگا۔مکرم آشم چیڈا حا جیری صاحب جو کہ جماعت احمد یہ مالاوی کے اولین احمدی اور پہلے نیشنل صدر تھے اور بہت ہی متقی، پرہیز گار، حقیقی داعی الی اللہ تھے، کی وفات سال 2015ء میں ہوئی۔نے لٹریچر کی اشاعت : اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مالاوی کی رجسٹریشن کے بعد اس کی ترقی کے لئے تنزانیہ مشن نے بہت سے اقدامات اٹھائے تا کہ وہاں جماعت مضبوط قدموں پر کھڑی ہو سکے۔قرآن کریم کی