سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 224 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 224

224 قرغیزستان (KYRGYZSTAN) جمہور یہ قرغیزستان وسطی ایشیا میں واقع ایک ترک نژاد مسلمان ریاست ہے۔اس کے شمال میں قازخستان، مغرب میں ازبکستان ، جنوب میں تاجکستان اور مشرق میں چین واقع ہیں۔اس کا دار الحکومت ہے۔1919 ء سے یہاں سوویت دور شروع ہوا جو 31 اگست 1991ء میں جمہوریہ قرغیر ستان کی آزادی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔بشکیک جولائی 1995 ء میں ازبکستان سے مبلغ سلسلہ حافظ ظہور احمد مدثر صاحب قرغیزستان تبلیغ کے لئے پہنچے۔ان کے ساتھ ایک اور احمدی بزنس مین مکرم نعیم اللہ خان صاحب بھی ازبکستان سے یہاں آئے۔اللہ تعالٰی نے فضل فرمایا اور تھوڑے ہی عرصہ میں دس افراد نے بیعت کی توفیق پائی۔مکرم حافظ ظہور احمد مدثر صاحب کے عرصہ قیام 1995 ء تا 2006ء کے دوران بھی باقاعدہ جماعت کا قیام عمل میں آیا۔چنانچہ بشکیک شہر میں کرایہ پر ایک عمارت حاصل کر کے تبلیغی مرکز قائم کیا گیا۔مکرم حافظ ظہور مدثر صاحب 2006 ء میں پاکستان واپس تشریف لے گئے۔خلافت رابعہ کے دور میں مکرم حافظ ظہور مدثر صاحب کے علاوہ دیگر چند مبلغین کو بھی قرغیزستان کی مختلف جماعتوں میں خدمت کی توفیق ملی۔مکرم بشارت احمد شاہد صاحب جون 1997 ء میں ازبکستان سے قرغیزستان کے شہر اوش تشریف لے گئے۔1997ء تا جولائی 2002ء اوش میں رہے۔جولائی 2002 ء تا 2009 ء تک قرغیزستان کے دوسرے شہر کارا کول میں خدمت کی توفیق پائی۔2009 ء تا 30 اپریل 2012 ء تک بشکیک میں رہے۔30 اپریل 2012 ء کو پاکستان واپسی ہوئی۔مکرم ملک طاہر حیات صاحب ستمبر 1998 کو ازبکستان سے قرغیزستان کے شہر اوش تشریف لائے۔ستمبر 1998 تا اگست 2003 اوش میں رہے۔مکرم ارشد محمود ظفر صاحب کی اکتوبر 1998ء میں ازبکستان سے قرغیزستان کے شہر اوش آمد ہوئی۔اکتوبر 1998 ء تا اپریل 2006 ء اوش میں قیام رہا۔