سلسلہ احمدیہ — Page 225
225 کروشیا (CROATIA) کروشیا میں 1997ء میں احمدیت کا پودا نصب ہوا اور اُن کے نمائندے جلسہ سالانہ یو کے میں شمولیت کے لئے تشریف لائے۔یہ ملک سابقہ یوگوسلاویہ کی ایک آزاد شدہ ریاست ہے۔یہاں سے ہجرت کر کے جرمنی میں آئی ہوئی ایک کروشین فیملی نے بیعت کی۔بعد ازاں یہ فیملی واپس کروشیا چلی گئی۔اور انہوں نے پیغام بھجوایا کہ ہم سے رابطہ کریں اور تبلیغی پروگرام بنائیں۔چنانچہ جرمنی سے ایک تبلیغی وفد کو کروشیا بھجوایا گیا۔اللہ کے فضل سے وہاں پر 18 ربیعتیں حاصل ہوئیں اور جماعت کا قیام عمل میں آیا۔نکاراگووا (NICARAGUA) 1998ء میں نکاراگوا میں جماعت احمدیہ کا قیام عمل میں آیا۔یہ ملک گوائٹے مالا کے ماتحت ہے۔جماعت گوائٹے مالا کی طرف سے اس ملک کے دورہ جات کئے جاتے ہیں۔اس ملک میں احمدیت کا پودا لگنے کا واقعہ بڑا دلچسپ ہے۔محمد اکرم عمر صاحب مبلغ گوائٹے مالا نے اپنی رپورٹ 19 جولائی 1998ء میں لکھا کہ اس ملک میں احمدیت کا پودا اس طرح لگا کہ نکاراگودا سے ایک فیملی ذریعہ معاش کی تلاش میں 1996ء میں گوائٹے مالا آئی۔فیملی کے سر براہ Diego Manuel Cordoba کے اسلام قبول کرنے کا واقعہ بڑا دلچسپ ہے جو انہوں نے خود سنایا ہے اور لکھ کر بھی دیا ہے۔لکھتے ہیں: گوائٹے مالا آنے سے پہلے میں ایک کافر تھا۔میرا کوئی دین ایمان نہ تھا۔خدا کا تو قائل تھا لیکن مذہب میں تضادات کو پا کر متنفر تھا۔( دوسری طرف ذریعہ معاش کی فکر مندی بھی تھی)۔