سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 185 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 185

185 سویڈن، شمال میں ناروے اور جنوب میں Baltic Sea ہے۔اس ملک کا رقبہ 1,30,557 / مربع میل ہے۔آبادی انچاس لاکھ دس ہزار، زبان فنش اور کچھ لوگ سویڈش بھی بولتے ہیں۔مذہب 92 فیصدی عیسائیت ہے اور تھیرین چرچ سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ یو کے 1987ء کے موقع پر اپنے خطاب میں اس ملک میں احمدیت کے نفوذ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا جولائی 1987ء میں ناروے کے مبلغ انچارج مکرم کمال یوسف صاحب اپنے ساتھ احدی مخلص داعین الی اللہ کی ایک ٹیم لے کر گئے۔دو دورے انہوں نے وہاں کئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے دورے میں آٹھ اور دوسرے دورے میں سات دوستوں نے بیعت کر کے شمولیت اختیار کی۔ان میں دو عرب، دوسینی گال سے تعلق رکھنے والے اور چارفن لینڈ کے مقامی باشندے فنش تھے جو پہلے دورے میں احمدی ہوئے۔دوسرے دورہ میں سات بیعتیں ہوئیں جن میں سے تین دوست فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے تھے۔گو یا خدا کے فضل سے سات فنش مقامی دوست اسلام میں داخل ہوئے۔“ اپریل 2003 یعنی دور خلافتِ رابعہ کے اختتام تک اللہ تعالی کے فضل سے اس ملک میں دو صوبوں میں احمدی آباد تھے (ابھی تعداد کی کمی کی وجہ سے جماعتوں کا قیام نہیں ہوا تھا اور ایک مرکزی جماعت تھی ) اور اندازاً دس احمدی یہاں موجود تھے نیز قرآن کریم کی آیات کا مقامی فنش زبان میں ترجمہ ہو کر شائع اور تقسیم کیا جا چکا تھا۔آئس لینڈ (ICELAND) آئس لینڈ (Iceland) نارتھ اٹلانٹک میں واقع ہے۔اس کے مشرق میں ناروے، مغرب میں گرین لینڈ اور جنوب مشرق میں برطانیہ ہیں۔اس کا رقبہ 39,768 مربع میل ہے۔آبادی دو لاکھ سینتالیس ہزار ہے۔زبان آئس لینڈک ہے اور مذہب عیسائیت۔