سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 184 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 184

184 آبادی تینتیس لاکھ چھیانوے ہزار ہے۔زبانیں انگریزی، پہچن ، موتو اور مورے ہیں۔اکثر لوگوں کا مذہب عیسائیت ہے۔اس کے علاوہ مختلف قبائل بھی ہیں اور کچھ مسلمان بھی ملتے ہیں۔اس ملک میں احمدیت کے قیام کا آغاز ایک داعی الی اللہ محمد اکرم احمدی صاحب کی کوششوں سے ہوا۔آپ 1987ء کے آغاز میں اپنی ملازمت کے سلسلہ میں لندن سے پاپوا نیوگنی تشریف لے گئے۔اللہ تعالیٰ نے ان کی تبلیغی کوششوں کو پھل لگایا اور دو نو جوان بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ یو کے 1987ء کے موقع پر اپنے خطاب میں اس ملک میں احمدیت کے نفوذ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: گزشتہ سال یہاں انگلستان میں ایک مخلص تبلیغ کا شوق رکھنے والے نوجوان محمد اکرم احمدی صاحب نے مجھ سے ذکر کیا کہ ان کو ایک ملازمت کی پیشکش پاپوانیوگنی سے آئی ہے اور وہ وہاں جانے کا رحجان نہیں رکھتے کیونکہ بہت دُور ہے۔اور ایک لمبے عرصہ تک خاندان کی جدائی برداشت کرنی ہوگی۔تو مجھے چونکہ دلچسپی تھی وہاں جماعت قائم کرنے میں اور میں جانتا تھا کہ ان کو بھی تبلیغ کا بے حد شوق ہے۔تو جب میں نے یہ ذکر کیا تو انہوں نے بڑی خوشی سے وہاں جانے پر رضامندی ظاہر کر دی اور اب اللہ تعالی کے فضل سے انہی کی تبلیغ سے وہاں مقامی عیسائی احمدی ہو چکے ہیں۔“ 1990ء میں پاپوانیوگنی میں جماعت کی باقاعدہ رجسٹریشن بھی ہوگئی اور تبلیغی وتربیتی مساعی میں مزید سہولت پیدا ہوگئی۔فن لینڈ (FINLAND) اس ملک کا دو تہائی حصہ جنگوں اور جھیلوں پر مشتمل ہے۔اس کے مشرق میں روس، مغرب میں