سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 186 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 186

186 حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ کیو کے 1987ء کے موقع پر اپنے خطاب میں اس ملک میں احمدیت کے نفوذ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ڈنمارک مشن کی طرف سے 86-1985ء کے دوران آئس لینڈ کی 15 لائبریریوں کو تبلیغی لٹریچر بھجوانے کا ذکر ملتا ہے۔87-1986ء کے دوران آئس لینڈ کے ایک نوجوان Loftur Reimar صاحب جو ایڈنبرا یونیورسٹی میں P۔hd کر رہے تھے انہوں نے از خود مرکز لندن سے رابطہ قائم کیا اور کہا میرے بعض دوست احمدی ہیں اور میرے دل میں اس مذہب کی بہت محبت پیدا ہو چکی ہے اس لئے میری بیعت قبول کی جائے۔چنانچہ وہاں کے مبلغ کو لکھا گیا اور انہوں نے بڑی خوشی کے ساتھ بیعت کی۔جرمنی کی جماعت کے سپرد یہ ملک کیا گیا جس کے نتیجہ میں وہاں بیعتیں بھی ہوئیں۔آئس لینڈ سے وفد بھی جلسہ پر آتے رہے۔“ پر لگال (PORTUGAL) اقتباس از خطاب 1987 نائل نمبر 18 صفحہ 21) پرتگال مغربی یورپ کا ملک ہے۔اس کے شمال اور مشرق میں سپین جنوب اور مغرب میں نارتھ اٹلانٹک Ocean ہیں۔رقبہ 553, 35 / مربع میل) آبادی ایک کروڑ ایک لاکھ، دار الحکومت Lisbon اور زبان پرتگیز ہے۔مذہب عیسائیت جو 96 فیصد رومن کیتھولک ہیں۔حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ یو کے 1987ء پر اپنے خطاب میں پرتگال میں مشن کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔یہاں گزشتہ چند سال سے میں کوشش کر رہا تھا کہ سپین کی معرفت یا کسی اور ذریعہ سے جماعت