سلسلہ احمدیہ — Page 178
178 یہاں آکر تبلیغی سروے کیا اور بھوٹان کے اندر جا کر نشیلنگ شہر کا دورہ کیا۔پہلے یہاں کرایہ کے ایک مکان سے تبلیغی سرگرمیوں کا آغاز ہوا اس کے بعد ایک قطعہ زمین خرید کر یہاں ایک مسجد و مشن ہاؤس تعمیر کئے گئے۔نیپال (NEPAL) نیپال ملک ہندوستان کے شمال مشرق میں واقع ہے۔چین اس کے جنوب میں ہے۔اس کا کل رقبہ 56,872 مربع میل اور آبادی 2,75,00,000 ہے۔اس کا دار الحکومت کھٹمنڈو ہے۔1985ء کے شروع میں نیپال میں تبلیغی مساعی کا آغاز کیا گیا۔قادیان سے وقف عارضی کے تحت مختلف وفود بھجوائے جاتے رہے۔اللہ تعالی کے فضل سے 1986ء میں پر سونی بھاٹہ نیپال میں سب سے پہلے احمدیت کا پودا لگا۔وہاں کے مکرم ڈاکٹر خلیل احمد صاحب و ان کے خاندان والے ابتدائی احمدیوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے غیر معمولی قربانیاں پیش کیں۔1994ء میں جماعت احمدیہ کے مشنز کو احمد یہ سنگھ نیپال کے طور پر سرکار کے پاس رجسٹرڈ کرایا گیا جس سے جماعتی مساعی کو مزید فروغ و استحکام حاصل ہوا۔جماعت احمد یہ نیپال کے نئے سینٹر کھلے اور افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔نیپال میں کئی جماعتی سینٹروں میں ہو میو پیتھی علاج اپنوں اور غیروں کو مفت مہیا کیا۔پر سونی کے علاوہ جماعت احمدیہ کا قیام مزید نواحی گاؤں جھواں، امپیٹی ، پھلور یا اور کھلو چڑی میں بھی ہو گیا۔اس کے بعد خیال کے بڑے شہر پر گیج میں جماعت کا سینٹر قائم ہوگیا۔ابتدا میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کی مجالس سوال و جواب ، مجالس عرفان اور خطبات جمعہ کی آڈیو وڈیو کیسٹس کے ذریعہ دعوت الی اللہ کی جاتی تھی۔پھر ایم ٹی اے کے ذریعہ کو بھی استعمال کیا گیا۔معاندین کی طرف سے بعض جگہوں پر شدید مخالفتیں بھی ہوئیں۔