سلسلہ احمدیہ — Page 179
179 خلافت رابعہ کے مبارک دور میں قرآن مجید کا نیپالی ترجمہ ہوا جسے ڈاکٹر پریم کمار کھتری صاحب پروفیسر تربھون یونیورسٹی نے کیا۔محترم مولانا عطاء الرحمن صاحب خالد نیپالی مبلغ سلسلہ نے اس کی نظر ثانی ایک کمیٹی کے ساتھ مل کر کی۔۔اسی طرح اسلامی اصول کی فلاسفی ، پیغام صلح و ہماری تعلیم کا نیپالی ترجمہ بھی کیا گیا۔نیز منتخب آیات، منتخب احادیث و منتخب تحریرات سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے نیپالی تراجم بھی ہوئے۔یہ مختلف لائبریریز اور دیگر اہم جگہوں پر رکھوائے گئے۔محترم وکیل اعلیٰ صاحب تحریک جدید قادیان نے اس وقت کے وزیر اعظم شری منموہن ادھیکاری جی سے نیشنل صدر جماعت احمد یہ نیپال مکرم ڈاکٹر خلیل احمد صاحب کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں قرآن مجید دیگر کتب سلسله ( نیپالی ترجمہ) تحفہ پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت احمد یہ نیپال کے گاؤں میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کے جو کام کر رہی ہے (سکے لگا کر دے رہی ہے، ہومیومیڈیسن فراہم کرتی ہے اور دیگر امدادی اسکیمیں جاری کئے ہوئے ہے) اسے مزید علاقوں تک پھیلائیں۔راجہ کی حکومت کے خاتمہ کے بعد نیپال میں کھلے عام تبلیغ کی اجازت ہو گئی۔چنانچہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حضور رحمہ اللہ کی منظوری سے جلسہ پیشوایان مذاہب منعقد کئے جانے لگے۔ایسے جلسوں سے اسلام احمدیت کی حسین پر امن تعلیم کی تشہیر لاکھوں افراد تک ہو گئی۔اخبارات اور TVنے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تصاویر اور حضور رحمہ اللہ کی تصاویر کے ساتھ خبریں دینی شروع کر دیں اس سے وسیع پیمانے پر ملک نیپال میں جماعت احمدیہ کا تعارف ہو گیا۔کھٹمنڈو اور اظہری میں عمارات بطور مراکز تبلیغ خرید کی گئیں۔اسی طرح بعض جگہوں میں قبرستان کی زمین بھی خرید کی گئیں۔یوگوسلاویہ (YUGOSLAVIA) یوگو سلاویہ کے معنے ہیں South Slavia۔یہ کئی قومیتوں کے لوگوں پر مشتمل ہے۔رقبہ 255,804 مربع کلومیٹر اور آبادی 22 ملین کے قریب ہے۔65 فیصد آبادی کی مادری زبان