سلسلہ احمدیہ — Page 177
177 مشن ہاؤسز کی تعداد 2 تھی۔زنجبار (ZANZIBAR) تنزانیہ کی سلطنت کے زیرنگیں زنجبار آئی لینڈ مشرقی افریقہ میں واقع ہے۔اور یہ ملک تنزانیہ کاری حصہ ہے۔چھوٹے چھوٹے جزیروں پر مشتمل ریاست زنجبار کے دو بڑے جزائر Unguia ( جو عرف عام میں زنجبار کہلاتا ہے ) اور Pemba ہیں۔زنجبار میں تنزانیہ مشن کی تبلیغی مساعی کے نتیجہ میں 1985ء میں چند بیعتیں ہوئیں اور اس طرح وہاں احمدیت کا نفوذ ہوا۔زنجبار کے دوسرے بڑے جزیرہ Pemba میں 1986ء میں احمدیت کا نفوذ ہوا اور ایک دوست مکرم علی صاحب بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئے۔ان کی تبلیغی مساعی سے 1987ء میں ایک پورا خاندان احمدیت میں داخل ہوا۔نو احمدیوں کی شدید مخالفت بھی ہوئی لیکن خدا کے فضل سے افراد جماعت نے استقامت دکھائی۔بھوٹان (BHUTAN) ہندوستان کے صوبہ بنگال وسلم کے ساتھ بھوٹان کا ملک ایک پہاڑی سلسلہ کے طور پر نظر آتا ہے۔اس کا دار الحکومت تھمپو (Thimpho) ہے۔اس ملک میں %76 بدھسٹ ، %22 ہندو اور %2 عیسائی و مسلمان بسے ہوئے ہیں۔یہاں کی قومی زبان جو نکھا ہے۔1986ء میں قادیان سے پہلی بار مکرم سلطان احمد ظفر صاحب و مکرم عبدالمومن صاحب راشد نے