سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 155 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 155

155 پڑی اور آپ انگلستان تشریف لے آئے اس وقت تک 91 ممالک میں جماعت قائم ہو چکی تھی (ماخوذ از خطاب حضرت خلیفہ اسمع الرابع رحمہ اللہ بر موقع جلسہ سالانہ یو کے 18 جولائی 1987ء دوسرا روز بعد دو پہر )۔اللہ تعالیٰ نے اپنی راہ میں ہجرت کرنے والوں سے مراغما كَثِيرًا وَسَعَةً (النساء: 101) کا جو وعدہ قرآن مجید میں فرمایا ہے اس کا ایک نہایت خوبصورت اظہار جماعت احمدیہ کی مختلف ممالک میں ترقی اور پھیلاؤ اور قبولیت کی صورت میں ہوا۔احمدیت کے مخالف مولویوں نے تو پاکستان میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ ہم نے احمدیت کو نہ صرف ملک بدر کر دیا ہے بلکہ ملک ملک سے اسے مٹا کر چھوڑیں گے اور اُس وقت کے پاکستان کے فوجی آمر جنرل ضیاء الحق نے یہ اعلان کیا اور اس کے نمائندہ نے لندن میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 4 تا 6 / اگست 1985ء کو منعقد کی جانے والی کانفرنس میں باقاعدہ اس کا یہ پیغام پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا تھا کہ "We will Inshallah persevere in our effort to ensure that the cancer of Qadianism is exterminated۔" (The Times, London 5 September 1984) (Message from General M۔Zia-Ul-Haq President Islamic Republic of Pakistan To International Khatm-e-Nabuwwat Conference London, August 4-6, 1985) لیکن دنیا نے دیکھا کہ باوجود تمام تر مخالفتوں اور دشمنان احمدیت کے جھوٹے پراپیگنڈوں اور ظالمانہ کارروائیوں کے یہ سلسلہ بڑھتا رہا اور نہ صرف یہ کہ ایشیا، یورپ، افریقہ، امریکہ اور آسٹریلیا میں پہلے سے موجود مشنز اور جماعتیں مستحکم سے مستحکم تر ہوتی چلی گئیں اور ان میں مختلف جہتوں سے غیر معمولی ترقی ہوئی بلکہ ہر سال نئے ممالک میں احمدیت کا نفوذ ہوتارہا۔چنانچہ حضرت خلیفتہ انبیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات اپریل 2003 ء تک 175 ممالک میں جماعت کا نفوذ ہوچکا تھا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس جماعت کے تمام ملکوں میں پھیلنے کی جو بشارت دی تھی وہ بڑی عظمت اور شان کے ساتھ خلافت احمدیہ کے ذریعہ مسلسل پوری ہوتی چلی جارہی ہے۔خلافتِ خامسہ کے مبارک عہد میں 2019ء تک 213 رممالک میں جماعت قائم ہو چکی ہے۔