سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 156 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 156

156 اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر جگہ یہ پودا بڑی تیزی سے نشو و نما پاتے ہوئے جانفزا بہار دکھلا رہا ہے۔نے ممالک میں جماعت کے نفوذ اور اس کی ترقی کا یہ سفر اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے لا تعداد نشانوں سے معمور ہے۔ملک ملک میں، جابجا مبلغین اور داعیان الی اللہ اور افراد جماعت کے اخلاص و فدائیت اور قربانیوں کی نہایت ایمان افروز اور دلگداز داستانیں پھیلی پڑی ہیں۔اس مختصر سی کتاب میں ان سب امور کا احاطہ ممکن نہیں۔ذیل میں ہم خلافت رابعہ کے مبارک عہد میں نئے ممالک میں جماعت کے نفوذ کے حوالہ سے نہایت اختصار کے ساتھ کچھ احوال درج کر رہے ہیں۔ان میں سے بعض ایسے ممالک ہیں جہاں خدا تعالی کے فضل سے بڑی تیزی سے جماعت کی نشو نما ہوئی اور بہت جلد مضبوط جماعتیں اور مشنز قائم ہوئے۔بعض ایسے بھی ہیں جہاں بیعتوں کا آغاز ہوا اور گویا ایک بیچ ڈالا گیا لیکن پھر رابطوں میں کمی یا دیگر مشکلات کی وجہ سے ترقی کی رفتار ست رہی یا بیعت کنندگان وہاں سے ہجرت کر گئے یا رابطہ بالکل ختم ہو گیا۔لیکن پھر ایک لمبے انقطاع کے بعد خلافت خامسہ کے مبارک دور میں اب وہاں مبلغین و معلمین کے ذریعہ با قاعدہ مشنرز کا قیام عمل میں آچکا ہے اور دن بدن تبلیغی و تربیتی مساعی میں تیزی آرہی ہے اور جماعت مضبوط بنیادوں پر قائم ہو کر آگے بڑھ رہی ہے جس کی تفصیل خلافتِ خامسہ کے مبارک دور کے ذکر میں اپنی جگہ پر آئے گی۔انشاء اللہ۔