سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 704 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 704

704 نظامِ جماعت کو قائم کرنے کے لئے لبنان میں مکرم جمال احمد صاحب کو صدر اور مکرم محمد در منانی صاحب کو سیکریٹری مال مقرر کیا گیا۔۱۹۶۷ء میں مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب واپس ربوہ تشریف لے آئے۔فلسطین خلافت ثالثہ کے آغاز میں محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب فلسطین میں بطور مبلغ کام کر رہے تھے۔اپنے قیام کے دوران آپ نے احباب جماعت کی تربیت ، مدرسہ احمدیہ میں تعلیم ،معززین سے ملاقاتوں کے ذریعہ اور اخبارات میں عربی اور عبرانی میں مضامین لکھ کر کام کو جاری رکھا۔آپ کے دور میں مدرسہ احمدیہ پرائمری سے مڈل سکول ہو گیا۔آپ نے بعض پمفلٹ بھی شائع کئے جو کہ عربی اور عبرانی زبانوں میں تھے۔آپ نے مختلف دیہات اور قصبوں کے دورے بھی کئے۔آپ نے ۱۹۷۷ء تک یہاں پر خدمات سرانجام دیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے حکم پر ۱۹۶۶ء میں مکرم فضل الہی بشیر صاحب فلسطین چلے گئے۔جماعت کا عربی رسالہ البشرکی ایک عرصہ سے بند تھا، آپ نے دوبارہ اس کی اشاعت کا کام شروع کروایا۔کشتی نوح کا عربی پیش لفظ جو کہ مکرم سید زین العابدین شاہ صاحب نے تحریر فرمایا تھا۔وہ دوبارہ شائع کیا گیا۔۱۹۶۷ء کی جنگ کے بعد آپ نے غزہ اور دریائے اردن کے مغربی کنارہ پر تبلیغ کا کام شروع کیا گیا۔جنوری ۱۹۶۸ء میں آپ کو ماریشس بھجوا دیا گیا اور آپ دوسری مرتبہ اکتوبر ۱۹۷۷ء میں کہا بیر فلسطین آئے اور ۱۹۸۱ ء تک یہیں پر مقیم رہے۔۔آپ کے دور میں مندرجہ ذیل کتب شائع ہوئیں۔انسال المسلمين و علماء هم ولقد جاء كم الحق المبين مصنفہ مکرم مولانا فضل البی بشیر صاحب، مقطعات القرآن ( از حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب) تغییر کبیر میں سورۃ کہف کی تفسیر کا عربی ترجمہ مکرم السید عبد الله اسعد عودہ صاحب نے کیا اور یہ ترجمہ بھی شائع کیا گیا۔۸ فروری ۱۹۶۸ء کو مکرم بشیر الدین عبید اللہ صاحب نے احباب کی تربیت کے ساتھ تبلیغ کے