سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 689 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 689

689 نہیں ہونی چاہئے۔جس طرح اور لاکھوں کروڑوں چھابڑی فروش دنیا کی گلیوں میں دھکے کھاتے پھرتے ہیں اس طرح ظاہری طور پر یہ بھی ہیں۔لیکن اس کے چہرے پر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کچھ اس قسم کا عزت و احترام کا غلاف چڑھایا ہے کہ جنرل فرانکو کے ساتھیوں میں سے ایک شخص ان کو ملنے کے لئے آیا اور اس نے اپنی پارٹی۔۔۔کے بلیٹن میں ایک مضمون لکھا اور اس نے بڑی اچھی باتیں لکھیں۔علاوہ اور باتوں کے اس نے ایک بات یہ کھی کہ اس مادی دنیا میں کہ انسان اپنے منہ تک مادیت کے گند میں پھنسا ہوا ہے۔لیکن ایک ایسے راہب انسان سے ملنا میرے لئے بڑی عزت افزائی کا موجب ہے۔۔۔۔۔اس قسم کے متقی پرہیز گار بے نفس دعاؤں میں مشغول رہنے والے اور مادی قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جانے والے خدا کا نام بلند کرنے اور محمد ﷺ کی محبت دلوں میں پیدا کرنے والے ہمیں جاپان میں اس قسم کے مبلغ چاہئیں۔(1) سپین میں تبلیغ کے لئے ایک اہم ضرورت یہ تھی کہ سپینش زبان میں اسلامی لٹریچر مہیا کیا جائے۔چنا نچہ اس غرض کے لئے منظم انداز میں کام کیا جارہا تھا۔چنانچہ ۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء کے جلسہ سالانہ کی تقریر میں حضور نے ارشاد فرمایا۔اسلامی اصول کی فلاسفی اسپینش زبان میں پہلی دفعہ زیر طبع ہے انشاء اللہ دو ہزار کی تعداد میں شائع ہو جائے گی۔اسی طرح "کشتی نوح مسیح ہندوستان میں بھی سپینش زبان میں زیر طبع ہیں۔حضرت مصلح موعود کی کتب میں سے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو تحریک جدید نے ساتویں مرتبہ شائع کیا ہے۔اسلام کا اقتصادی نظام سپینش زبان میں دو ہزار کی تعداد میں۔۔۔شائع کیا ہے۔“ (۱) خطاب حضرت خلیفہ مسیح الثالث ۲۷دسمبر ۱۹۶۹ء سنگاپور جب ۱۹۷۰ ء کی دہائی کا آغاز ہوا تو سنگا پور میں مکرم محمد عثمان چینی صاحب بطور مبلغ کام کر رہے تھے۔آپ ۱۹۶۶ ء سے اس ملک میں کام کر رہے تھے اور آپ نے وہاں پر فروری ۱۹۷۰ ء تک کام کیا۔اس قیام کے دوران آپ نے کچھ ماہ کے لئے ملائیشیا میں بھی کام کیا۔سنگا پور میں لوگوں کو بالعموم