سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 661 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 661

661 ۱۹۸۱ء میں جماعت احمد یہ جاپان کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد کیا گیا۔۱۹۸۱ء میں ہی جاپان کی جماعت نے اپنا ایک سہ ماہی رسالہ شائع کرنا شروع کیا۔۱۹۷۹ء میں مکرم مغفور احمد منیب صاحب کو بھی بطور مبلغ جاپان بھجوایا گیا اور آپ نے یوکوہاما کے شہر میں دوسرے مشن کا آغاز کیا۔یہ شہر ٹوکیو کے قریب ہی ہے۔جب مکرم عطاء المجیب راشد صاحب جاپان آئے تو اس وقت ٹوکیو کے مغربی حصہ میں سیتا گایا وارڈ میں جماعت کا مشن ایک کرائے کے کمرے میں تھا۔جب حالات نے بڑی جگہ کا تقاضا کیا تو مئی ۱۹۷۸ء میں ٹوکیو کے مشرقی حصہ میں ایدوگا و اوارڈ میں مشن منتقل کر دیا گیا۔۱۹۸۱ء میں وکیل اعلیٰ مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کے دورہ جاپان کا منصو بہ بنا تو اس موقع پر مبلغ جاپان مکرم عطاء المجیب راشد صاحب نے تجویز دی کہ جاعت کا مشن ٹوکیو سے باہر کسی زیادہ موزوں مقام پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔اور اس سلسلہ میں ناگویا شہر کا نام بھی تجویز کیا۔مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی آمد پر ایک مکان پسند کیا گیا۔لیکن جب اس کی منظوری آئی تو معلوم ہوا کہ یہ مکان تو اب فروخت ہو چکا ہے۔چنانچہ پھر ایک اور مکان کا انتخاب کیا گیا۔اور جماعت نے یکمشت رقم ادا کر کے اس مکان میں اپنا مشن ہاؤس قائم کر دیا۔(۱) (۱) افضل جلسہ سالانہ نمبر ۱۹۱۹ ص ۱۳۹-۴۱ (۲) خطاب حضرت خلیفہ اسیح الثالث ۷ ۲ دسمبر ۱۹۶۹ء