سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 660 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 660

660 مدعو کیا گیا اور وہاں جماعت کے نمائندے نے شرکت کی۔دوسرے مسلم ممالک یا مسلم مجالس کے نمائندے وہاں آئے تھے۔وہ اتنے متاثر ہوئے کہ بلا استثناء سب نے آکر ہمارے نمائندے کی تعریف کی اور اس موقف سے بہت متاثر ہوئے جو اس نے لیا جو اسلام کا سچا موقف اور نبی اکرم ﷺ کی سچی تعلیم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حقیقی پیغام ہے۔الحمد للہ علی ذلک۔اس میں مکرم و محترم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب بھی شامل ہوئے تھے۔بظاہر جماعت کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں، ویسے جماعت کے نمائندے کی حیثیت سے ہی میں کہوں گا۔بظاہر میں نے اس لئے کہا ہے کہ جماعت احمدیہ کے ہر فرد کو جو بھی ملا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس برکت کے طفیل سے ملا ہے جو محمد ﷺ سے آپ نے لی اور آپ کی امت کو آپ نے دی۔“ مکرم عبدالحمید صاحب کی کاوشوں کے نتیجہ میں آپ کے قیام کے دوران تمہیں افراد نے احمدیت کو قبول کرنے کی سعادت حاصل کی۔فروری ۱۹۷۵ء میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب جاپان تشریف لے آئے اور بطور مبلغ کام شروع کیا اور مکرم عبد الحمید صاحب واپس مرکز تشریف لے آئے۔آپ کے دور میں جاپان میں مستقل دار التبلیغ قائم ہوا۔آپ نے بھی جاپان میں آمد کے بعد سب سے پہلے زبان سیکھنے کی طرف توجہ کی اور سکول میں داخلہ لیا۔آمد کے کچھ عرصہ کے بعد ہی آپ کا ایک انٹرویوٹی وی پر نشر ہوا اور اس طرح تبلیغ کا ایک موقع پیدا ہو گیا۔مکرم عطاء الجیب راشد صاحب نے انفرادی ملاقاتوں کے ذریعہ تبلیغ کا کام جاری رکھا۔۱۹۷۷ء میں جاپان میں اسلامی لٹریچر کی ایک نمائش منعقد کی گئی۔۱۹۷۹ء کے جلسہ سالانہ میں حضرت خلیفہ مسیح الثالث" نے جلسہ سالانہ کی ۲۷ دسمبر کی تقریر میں فرمایا: جاپان میں بھی مشن بڑا Active ہو گیا ہے۔اور وہاں انہوں نے رسالے شائع کرنے شروع کر دیئے ہیں۔جلسے کرتے ہیں اخباروں میں خطوط لکھتے ہیں۔۔۔جب عیسائی یا دوسرا کوئی مذہب والا ان سے تنگ آجاتا ہے تو پھر وہ اخبار کو کہتا ہے کہ اب یہ سلسلہ بند کر دو۔”امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ اس کا ترجمہ ہو چکا ہے جاپانی میں۔“