سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 616 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 616

616 پہلی تین سو میں سے اور میٹرک ، انٹر میڈیٹ اور بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات میں جو پہلی دوسو میں اور ایم اے ، ایم ایس سی ، میڈیکل اور انجینیئر نگ میں سے جو پہلی میں میں سے پوزیشن لے گا اسے حضور کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تفسیر کی ایک جلد یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی کتاب اپنے دستخطوں سے مرحمت فرمائیں گے۔(۲) اس کے بعد حضور نے یہ اعلان بھی فرمایا کہ جو احمدی طلباء یونیورسٹی اور بورڈ کے امتحانات میں پہلی تین پوزشنوں میں سے کوئی پوزیشن حاصل کریں گے انہیں حضور کی طرف سے میڈل دیا جائے گا۔حضور نے ۱۵ اگست ۱۹۸۰ ء کو مسجد فضل لندن میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ تعلیمی منصوبہ دوسال کے لئے پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش سے شروع کیا گیا ہے۔آپ نے فرمایا میں نے اس بات پر بہت سوچا ہے کہ خدا تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ایک ذہین بچہ ہے۔ذہن رسا سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ایسے ذہن کے لئے اگر ایک ملین روپیہ بھی دینا پڑے تو دیں۔ہم نے یہ کوشش کرنی ہے کہ ہر ذہین بچے کو سنبھالا جائے اور جینیئس کو ہر قیمت پر سنبھالنا ہے۔ہم نے اس منصوبہ کے ذریعہ اسلام کو غالب کرنا ہے۔کوئی بچہ ایسا نہیں ہونا چاہئے جو میٹرک سے پہلے تعلیم چھوڑ دے۔ہم آدھا پیٹ بھر کر تو زندگی گزار سکتے ہیں مگر بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں گے۔حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ علم کے میدان میں آگے سے آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے اور یہ یاد رکھا جائے کہ اللہ کی مدد کے بغیر کوئی شخص علم حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔اور اس کے لئے دعا کے ساتھ خدا تعالیٰ کی فضلوں کے دروازے کھٹکھٹاؤ اور یاد رکھو کہ اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ جو یہ دروازہ کھٹکھٹائے گا اس کے لئے یہ دروازہ کھولا جائے گا۔حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک اقتباس میں سے ایک فقرہ لیا۔یہ فقرہ تھا فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے“ حضور نے فرمایا کہ اس سے یہ مراد ہے کہ تحقیق کے میدان میں احمدیوں کو اللہ تعالیٰ کے افضال حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے اور تحقیق کی راہوں پر اس طرح چلیں کہ نوع انسانی کے خادم بنیں۔حضور نے فرمایا کہ جب تک قرآنی ہدایت کے مطابق علمی تحقیق میں آگے نہیں بڑھو گے اس وقت تک تم دنیا کے معلم نہیں بن سکو گے۔اس لئے یہ منصوبہ خدا تعالیٰ کے اذن سے شروع کیا گیا