سلسلہ احمدیہ — Page 617
617 ہے۔پھر فرمایا یہ زمانہ غلبہ اسلام کا زمانہ ہے اور غلبہ اسلام کے لئے اللہ تعالیٰ کی راہ میں انتہائی قربانیاں دے کر آگے بڑھنا ہے اور ان قربانیوں کے میدان میں ایک علم کا میدان بھی ہے۔(۳) پھر اسی دورہ کے دوران حضور نے نائیجیریا کے شہر لیگوس میں مسجد کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جب تک ہم اسلام سے نفرت کرنے والے لوگوں کو تعلیم کے میدان میں شکست نہ دے دیں گے ہم اسلام کو نہیں پھیلا سکتے۔پھر حضور نے نائیجیریا کے شہر الا رو میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جماعت احمدیہ غافلوں کی جماعت نہیں ہے۔یہ سکالروں، پڑھے لکھوں کی جماعت ہے۔ہم کو ہمارے خدا نے بتایا ہے کہ ہم اس کے قریب ہوں اور اس کی ذات کا عرفان حاصل کریں۔اللہ تعالی ساری دنیا کا علم رکھتا ہے اور دنیا کے تمام علوم کیمسٹری،حساب فزکس، فلکیات وغیرہ اس کی صفات کے مظہر ہیں اور جتنا زیادہ آپ ان علوم کو حاصل کرتے چلے جائیں گے اتنا زیادہ آپ خدا کی صفات کا علم حاصل کر سکیں گے۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ آپ اس کی صفات کا علم حاصل کریں اور دنیا کی ہر سائنس پڑھیں۔(۳) اس طرح حضرت خلیفہ امسیح الثالث جماعت میں تعلیمی منصوبہ کا آغاز فرمایا۔اس منصوبہ کے تحت حوصلہ افزائی کے لئے حضور کی طرف سے طلباء کو انعامات اور میڈل بھی دئے گئے۔حضور کی راہنمائی میں کثیر تعداد میں طلباء کو تعلیمی وظائف دیئے گئے۔اور جماعت میں ایک نئی آگاہی پیدا ہوئی کہ انہیں خدمت اسلام کے لئے تعلیم اور تحقیق کے میدان میں آگے سے آگے بڑھتے چلے جانا ہے۔(۱) الفضل ۲۵ فروری ۱۹۸۰ ص ۲ تا ۶ (۲) رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۸۰ء ص ۱۸۲۔۱۹۰ (۳) خالد نومبر، دسمبر ۱۹۸۰ء ص ۵۴ تا ۵۹