سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 615 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 615

615 ہونی چاہئیں تا کہ رخصت کے ایام میں ربوہ آنے والے طلباء ان سے استفادہ کر سکیں۔اس کمیٹی نے طلباء کی اس خواہش سے بھی اتفاق کیا کہ سال میں ایک مرتبہ مرکز سلسلہ میں احمدی طلباء کا اجتماع منعقد کیا جائے جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث طلباء سے خطاب فرما ئیں اور بے تکلف گفتگو کا موقع عنایت فرمائیں۔اس رپورٹ پر مختلف احباب کی آراء سننے کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے فرمایا۔۔۔۔دوسرے یہ کہ جب یہ کمیٹی بنائی تھی اس کے بعد بہت کچھ ہم آگے نکل گئے۔مثلاً جلسہ سالانہ پر میں نے وظائف کا اعلان کیا۔ایک کمیٹی بھی بنائی انہوں نے سمجھا ہی نہیں وہ سمجھے یہ انعامی وظائف ہیں۔گذشتہ جلسہ سالانہ پر میں نے کسی انعامی وظیفے کا اعلان نہیں کیا۔میں نے یہ اعلان کیا تھا جو ہمارے لڑکے مستحق ہیں۔یعنی طالب علم اور اللہ تعالیٰ نے جوان کا یہ حق قائم کیا ہے کہ ذہن دے کے ہمیں کہا کہ اس کی نشو و نما کرو۔ان کو بغیر نشو ونما کے نہیں چھوڑا جائے گا۔ان کی مختلف شکلیں بنتی ہیں۔وہ وظیفہ ہے یا ادا ئیگی حقوق طلبہ اس کا نام رکھنا چاہئے وظائف بھی نہیں۔ایک گھرانہ ہے اس میں ایک بڑا ذہین بچہ پیدا ہوا وہ گھرانہ سارا خرچ نہیں برداشت کر سکتا اعلی تعلیم کا۔بیس فیصد خرچ برداشت کرسکتا ہے۔وہ میں فیصد اس کو ضرور خرچ کرنا پڑے گا۔اس کے بعد وہ جماعت کے پاس آئے اور کہے کہ اسی (۸۰) فیصد میں نہیں خرچ کر سکتا۔یہ مجھے دے دیا جائے۔۔میں نے یہ سوچا کہ ہمارے صوفی بشارت الرحمن صاحب اور نظارت تعلیم جتنا مرضی زور لگا لیں طلبہ کے اتنے پتے نہیں حاصل کر سکتے جس طرح اس سکیم سے مہیا ہو جائیں گے۔پھر بھی کچھ رہ جائیں گے کیونکہ آپ سب کو اطلاع نہیں دیتے اور اس کے مطابق میں نے یہ اعلان کیا پہلے اس ایریا میں اعلان تھا اب ساری جماعت کو میں کہتا ہوں کہ ہر وہ بچہ اس سال امتحان میں پاس ہو وہ مجھے خط لکھے۔ہر بچہ پہلی جماعت سے لے کے کنڈرگارٹن سے لے کے پی ایچ ڈی تک ہر بچہ جو امتحان پاس کرتا ہے وہ اس سال مجھے خط لکھے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہر اس بچے کے لئے خاص طور پر دعا کروں گا۔“ اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ پانچویں اور مڈل جماعت کے بورڈ کے امتحان میں جو احمدی بچہ