سلسلہ احمدیہ — Page 549
549 درج بالا بنیادوں کی بناء انجمن اور اس کے پٹہ گیروں نے ان نوٹیفیکیشنز کو چیلنج کیا تھا۔04-03-1976 کو انجمن اور دوسرے پیٹیشنر ز کو عدالت عالیہ لاہور کی طرف سے حکم امتناعی (Stay Order) درج ذیل الفاظ میں مل گیا: Status quo shall be maintained meanwhile, that is to say, the petitioners, who claims to be in possession, shall not be dispossessed۔لیکن سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ حکم امتناعی کے باوجود حکومت نے مسلم کالونی کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ جاری رکھی اس کے خلاف عدالت عالیہ لاہور میں Contempt of Court کی درخواست بھی دی گئی۔حکومت کے متعلقہ افسران کو بھی حکم امتناعی کی نقول ارسال کی گئی لیکن یہ سب بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہی رہا اور حکومت نے Acquire کی گئی زمین کے اکثر حصہ پر کالونی تعمیر کر لی۔اب ان رٹوں کی سماعت مکمل ہو کر مسل فیصلہ کے لئے محفوظ ہے۔لیکن جو دو حج سماعت کر رہے تھے ان میں سے ایک حج PCO حج ہونے کی وجہ سے آج کل کام نہیں کر رہا۔اصولاً تو ایک رٹ کا فیصلہ دو تین ماہ یا زیادہ سے زیادہ ایک سال میں آجانا چاہیئے کیونکہ اس میں کوئی شہادت وغیرہ تو لینی نہیں ہوتی صرف قانون کی تشریح کرنی ہوتی ہے۔لیکن جماعت احمدیہ کے ساتھ ہی یہ خاص سلوک ہے کہ اس اور اس کی طرح اور رٹوں کے فیصلے آج تقریباً 33 سال گزرنے کے باجود نہ ہو سکے۔