سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 464 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 464

464 with Islamic Law I am not۔یہ ( کارروائی ) مجھ پر بھی بوجھ ہے۔۔۔آپ اسلامی قانون سے بخوبی واقف ہیں اور میں نہیں ہوں۔جماعت کے وفد کے رخصت ہوتے وقت سپیکر صاحب نے شکریہ ادا کیا اور تلقین کی کہ اس کارروائی کو ظاہر نہ کیا جائے۔اس وقت بعض ممبرانِ اسمبلی اس بات کا اعلان بھی کر رہے تھے کہ حضور سے جو سوال ہونے ہوں ان کی اطلاع جماعت کو پہلے ہی سے ہوتی ہے۔اور راولپنڈی کے ایک ممبر قومی اسمبلی عبد العزیز بھٹی صاحب جو وکیل بھی تھے نے اس کا ذکر ایک احمدی وکیل مکرم مجیب الرحمن صاحب سے کیا اور وجہ یہ بیان کی کہ مرزا صاحب یوں جواب دیتے ہیں جیسے انہیں سوال کا پہلے سے ہی علم ہو۔مکرم مجیب صاحب نے اس کا جواب یہ دیا کہ جماعت کی سوسالہ تاریخ میں جو اعتراضات بارہا کئے جاچکے ہیں اور جن کا جواب بارہا دیا جا چکا ہے ان کے بارے میں آپ کا یہ خیال کیوں ہے کہ خلیفہ وقت کو ان کا جواب معلوم نہیں ہو گا۔آپ مجھے کوئی ایسا سوال بتا ئیں جو جماعت کی تاریخ میں پہلے نہ کیا گیا ہو اور آپ نے پہلی مرتبہ کیا ہو۔(۸۵) پہلے تو جب جماعت کا وفد ہال سے چلا جاتا تھا تو ممبران اسمبلی جو گفتگو کرتے تھے وہ اسمبلی کے رپورٹرز تحریر کرتے رہتے تھے لیکن وقفہ سے پہلے کچھ اجلاسات کے اختتام پر جب جماعت کا وفد چلا جا تا تھا تو ر پورٹرز کو بھی بھجوا دیا جا تا تھا اور یہ بات چیت تحریر نہیں کی جاسکتی تھی۔اس طرح سپیشل کمیٹی کی کارروائی میں وقفہ ہو گیا۔اٹارنی جنرل صاحب کو تیاری کے لیے اس وقفہ کی ضرورت تھی۔اور جماعت احمدیہ کا امام اپنی جماعت کو کس تیاری کے لیے توجہ دلا رہا تھا اس کا اندازہ اس خطبہ جمعہ سے ہوتا ہے جو حضور نے اس دوران ۱۶ اگست ۱۹۷۴ء کو مسجد اقصیٰ ربوہ میں ارشاد فرمایا تھا۔حضور نے ارشاد فرمایا : ” یہ ابتلاؤں کا زمانہ، دعاؤں کا زمانہ ہے اور سخت گھڑیوں ہی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت اور پیار کے اظہار کا لطف آتا ہے۔ہماری بڑی نسل کو بھی اور ہماری نوجوان نسل اور اطفال کو بھی ، مرد وزن ہر دو کو یہ یقین رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد رسول اللہ