سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 465 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 465

465 کے محبوب مہدی کے ذریعہ غلبہ اسلام کا جو منصوبہ بنایا ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت نا کام نہیں کر سکتی۔اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے منصوبوں کو زمینی تدبیریں نا کام نہیں کیا کرتیں۔پس غلبہ اسلام کا یہ منصوبہ تو انشاء اللہ پورا ہوکر رہے گا۔جیسا کہ کہا گیا ہے اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا اور جیسا کہ ہمیں بتایا گیا ہے نوع انسانی کے دل جماعت احمدیہ کی حقیر قربانیوں کے نتیجہ میں حضرت محمد رسول اللہ کے لیے فتح کیے جائیں گے اور نوع انسانی کو حضرت خاتم الانبیاء ﷺ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں رب کریم کے قدموں میں جمع کر دیا جائے گا۔یہ بشارتیں اور یہ خوش خبریاں تو انشاء اللہ پوری ہو کر رہیں گی۔ایک ذرہ بھر بھی ان میں شک نہیں البتہ جس چیز میں شک کیا جاسکتا ہے اور جس کے نتیجہ میں ڈر پیدا ہوتا ہے وہ صرف یہ ہے کہ جو ذمہ داریاں اللہ تعالیٰ نے اس کمزور جماعت کے کندھوں پر ڈالی ہیں اپنی بساط کے مطابق وہ ذمہ داریاں ادا کی جارہی ہیں یا نہیں؟ پس جماعت اپنے کام میں لگی رہے۔یعنی تدبیر کے ساتھ ، دعاؤں کے ساتھ غلبہ اسلام کے جہاد میں خود کو مصروف رکھے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دیتی چلی جائے۔وہ خدا جو ساری قدرتوں کا مالک اور جو اپنے امر پر غالب ہے۔اس نے جو کہا ہے وہ ضرور پورا ہوگا۔خدا کرے ہماری زندگیوں میں ہماری کوششوں کو مقبولیت حاصل ہو اور غلبہ اسلام کے وعدے پورے ہوں اور ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔“ (۸۶) پاکستان کے لیے دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے حضور نے فرمایا: ” ہمارے ملک کی اکثریت اور بہت بڑی اکثریت نہایت شریف ہے۔وہ کسی کو دیکھ پہنچانے کے لیے تیار نہیں لیکن ملک ملک کی عادتیں ہوتی ہیں۔کسی جگہ شریف آدمی مقابلہ کے لیے تیار ہو جاتا ہے اور کسی جگہ شریف آدمی یہ سمجھتا ہے کہ میری شرافت کا تقاضا ہے کہ خاموش رہوں۔جن لوگوں نے یہاں تکلیف کے سامان پیدا کیے ہیں وہ دو چار ہزار یا پانچ دس ہزار سے زیادہ نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ سے ہماری دعا ہے کہ ان کو بھی ہدایت نصیب ہو۔ہمارے دل میں تو کسی کی دشمنی نہیں ہے لیکن آج ملک کو بھی آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔اس لئے احباب جماعت جہاں غلبہ اسلام کے لیے دعائیں کریں وہاں پاکستان جو