سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 330 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 330

330 کراچی کے ایک پرائمری پاس مولوی جس کا نام ابراہیم تھا کو چھپا دیا اور اس کے ساتھ یہ شور مچادیا کہ قادیانیوں نے ہمارے عالم دین کو اغوا کر لیا ہے۔یہ خبر اخباروں میں شائع کی گئی اور اس کے ساتھ عوام میں اسے مشتہر کر کے اشتعال پھیلایا گیا۔جلوس نکلنے شروع ہوئے کہ اگر قادیانیوں نے ہمارے مولانا کو آزاد نہ کیا تو ان کے گھروں اور دوکانوں کو نذر آتش کر دیا جائے گا۔اور اس کے ساتھ احمدیوں کے گھروں اور دوکانوں کی نشاندہی کے لئے ان پر سرخ روشنائی سے گول دائرہ بنا کر اس کے اندر کراس کا نشان لگا دیا گیا۔مقامی ایس ایچ او نے شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان جلوسوں کو منتشر کیا۔مخالفین کے جوش کو ٹھنڈا کرنے کے لئے پولیس نے پانچ احمد یوں کو اس نام نہا داغوا کے الزام میں گرفتار کر لیا۔مولوی لوگ حوالات میں آکر پولیس سے کہتے کہ ان کی پٹائی کرو۔ابھی یہ نامعقول سلسلہ جاری تھا کہ پولیس نے چھاپے مار کر ۱۲ / اگست کو علاقہ شیر شاہ کے مکان سے ان چھپے ہوئے مولوی کو برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔اور پھر جا کر گرفتار مظلوم احمدیوں کی رہائی عمل میں آئی۔(۳۹) پورے ملک میں احمدیوں کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا کرلوگوں کو احمدیوں کے خلاف بھڑ کا یا جا رہا تھا۔یہاں تک کہ یہ خبریں مشہور ہونے لگیں کہ ربوہ کے ریلوے سٹیشن پر ہونے والے واقعہ میں بہت سے طالب علموں کی زبانیں اور دوسرے اعضاء کاٹے گئے تھے۔لیکن جب جسٹس صمدانی کی تحقیقات کی خبریں اخبارات میں شائع ہونے لگیں تو اس قسم کی خبر کا کوئی نام ونشان بھی نہیں تھا۔اس پر جسٹس صمدانی کو اس مضمون کے خطوط ملنے لگے کہ یہ خبریں شائع کیوں نہیں ہونے دی جار ہیں کہ نشتر میڈیکل کالج کے طلباء کی زبانیں اور دوسرے اعضاء کاٹے گئے تھے۔اس صورتِ حال میں جسٹس صمدانی کو دورانِ تحقیق ہی اس بات کا اعلان کرنا پڑا کہ حقیقت حال یہ ہے کہ ایسی کوئی شہادت سرے سے ریکارڈ پر آئی ہی نہیں جس میں یہ کہا گیا ہو کہ کسی طالب علم کی زبان کاٹی گئی یا کسی کے جسم کا کوئی عضو الگ کیا گیا یا مستقل طور پر نا کارہ کیا گیا۔فاضل جج نے کہا کہ میڈیکل رپورٹوں سے بھی یہ افواہیں غلط ثابت ہوتی ہیں اس لیے ان کی تردید ضروری تھی۔(۴۰) جس وقت سٹیشن کا واقعہ ہوا، اس وقت جوخبریں اخبارات میں شائع کی جارہی تھیں وہ یہ تھیں :۔چٹان نے لکھا: اتنا زخمی کیا گیا کہ ڈیڑھ درجن طلباء ہلکان ہو گئے۔ان کے زخموں کو دیکھنا مشکل