سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 252 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 252

252 جمعہ پڑھانے سے انکار کر دیا۔پھر اس جریدے نے احمدیوں کے خلاف یہ لکھ کر زہرا گلا کہ یہ سب کچھ احمدیوں اور کمیونسٹوں کی سازش کی وجہ سے ہوا ہے۔(المنبر ۲۹ مارچ ۱۹۷۴ء) یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ مسلمانوں کے مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ ایک دوسرے کے پیچھے نماز نہیں پڑتے۔اگر شاہ فیصل اس وجہ سے شاہی مسجد میں نماز نہیں پڑھا سکے تو اس سے احمدیوں کا کیا تعلق۔انہیں تو کوئی شاہی مسجد میں نماز پڑھنے بھی نہیں دیتا کجا یہ کہ وہ کسی بادشاہ کو وہاں پر نماز پڑھانے سے روکیں۔یہ تلملاہٹ صرف اس بات تک محدود نہیں تھی کہ شاہ فیصل شاہی مسجد لاہور میں نماز جمعہ نہیں پڑھا سکے بلکہ یہ بھی لکھا جارہا تھا کہ یوگینڈا کے صدر امین نے اپنے اعلان کے مطابق اس کا نفرنس پر شاہ فیصل کو عالم اسلام کا خلیفہ بنانے کی تجویز رکھی تھی لیکن اس پر کما حقہ توجہ نہیں دی گئی۔جیسا کہ المنبر نے لکھا۔پچھلے سال سے یہ صدا سنائی دے رہی تھی کہ افریقہ کے مرد مجاہد جنرل عیدی امین حفظہ اللہ نے حج کے موقع پر ایک اخباری ملاقات میں یہ کہا تھا کہ عالم اسلام اپنے مسائل کا اگر کوئی حل چاہتا ہے تو اس کا آغاز اس بات سے ہوگا کہ عالم اسلام اپنا کوئی راہنما منتخب کرے اور پوری اسلامی دنیا کی باگ ڈور اس کے ہاتھ میں ہو اور اس کام کے اہل میری نظروں میں امام الحرمین ، خادم الحرمین پاسبانِ حرمین والی مملکت سعودی عرب جلالتہ الملک فیصل معظم بن عبد العزیز آل سعود ید اللہ و حفظہ کی شخصیت ہے کیونکہ ان کی مومنانہ بصیرت اور عمیق نظر پوری دنیا کے مسائل پر احاطہ کئے ہوئے ہے اور پھر جنرل عیدی امین نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ پاکستان میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس میں یہ فیصلہ کیا جانا چاہئے اور یہ کہ میں اس کا نفرنس میں مسلم علمائے دین کے سامنے یہ تجویز رکھوں گا۔اس کے بعد انہوں نے کئی مرتبہ مختلف مواقع پر اس بات کا اظہار بھی کیا اور پھر اس کا نفرنس میں اور بہتر اور مفید تجاویز کے علاوہ اسے بھی پیش کیا گیا مگر ہمیں حیرت اور دکھ ہے کہ ان کی اس معقول بات پر کسی کو توجہ دینے کی توفیق نصیب نہ ہوئی اور یہ ممکن بھی کیسے تھا کہ جس کانفرنس پر یہودیوں ،کمیونسٹوں اور قادیانیوں کا سایہ اول تا آخر ہو کوئی ایسی بات کیونکر عمل