سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 540 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 540

540 دونئے مشنوں کا قیام لائی پیر یا میں مشن کا قیام : اب تک مغربی افریقہ میں غانا، سیرالیون اور نائیجیریا میں جماعت کا قیام عمل میں آچکا تھا۔یہ تینوں جماعتیں حضرت مولانا عبد الرحیم نیر صاحب کے ذریعہ ۱۹۲۱ء میں قائم ہوئی تھیں۔اس کے بعد ان ممالک میں تو احمدیت ترقی کرتی رہی مگر ایک لمبا عرصہ مغربی افریقہ کے کسی اور ملک میں جماعت کا قیام عمل میں نہیں آیا۔۱۹۵۵ء میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے مغربی افریقہ کے ایک اور ملک لائیپیر یا میں جماعت کا مشن قائم کرنے کی ہدایت جاری فرمائی۔لائیپیر یا کا احمدیت سے پہلا رابطہ اُس وقت ہوا جب ۱۹۱۷ء میں وہاں کے ایک پروفیسر نے لندن مشن سے جماعت کا لٹریچر منگوایا (۱)۔جماعت کے مبلغ حضرت مولانا نیر صاحب ۱۹۲۱ء میں غانا ، بحری جہاز پر تشریف لے جا رہے تھے۔جہاز لائیبیریا کے دارالحکومت اور بندر گاہ منروویا کے قریب لنگر انداز رہا۔حضرت نیر صاحب کی خواہش تھی کہ وہ یہاں پر اتر کر تبلیغ کریں مگر جہاز کے کپتان نے یہ کہہ کر اجازت نہ دی کہ وقت کم ہے (۲) ۱۹۴۳ء میں سیرالیون کے ایک آنریری مبلغ مکرم الفا عبد اللہ صاحب نے تین ماہ کے لئے لائیبیریا کا تبلیغی دورہ کیا (۳)۔فروری ۱۹۵۲ء میں حضور نے سیرالیون میں متعین کے مبلغ مکرم محمد صدیق امرتسری صاحب کو حضور نے ارشاد فرمایا کہ آپ کا کام صرف سیرالیون تک محدود نہیں ہمسایہ ممالک میں بھی تبلیغ کا انتظام کریں۔آپ نے دوسرے ممالک کے علاوہ لائیپیر یا بھی بذریعہ ڈاک جماعت کا لٹریچر بھجوانا شروع کیا۔پھر سیرالیون کی جماعت بو کے دو فدائی احمد یوں الحاج علی صاحب اور الحاج سعید و بنگو را صاحب نے لائیپیر یا میں تبلیغی سروے کے لئے ایک ماہ کا وقف کیا۔ان دو بزرگوں نے لائیبریا کے غیر معروف علاقوں کے دورے کئے اور گاؤں گاؤں شہر شہر احمدیت کا تعارف وہاں کے لوگوں تک پہنچایا۔اس دوران انہوں نے طویل پیدل سفر بھی کئے۔اس دوران آپ کے شاگر د محمد کمارا صاحب بھی شریک سفر تھے۔۱۹۴۴ء سے لے کر ۱۹۷۶ء میں اپنے انتقال تک صدر ٹب میں اس ملک کے صدر رہے اور لائیبیریا کے سیاسی افق پر چھائے رہے۔اُس وقت بھی ٹب مین ملک کے صدر تھے۔مولوی محمد صدیق صاحب کی