سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 541 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 541

541 درخواست پر صدر ٹب میں نے ایگزیٹو مینشن میں ایک غیر رسمی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ان کے علاوہ دیگر وزراء اور عمائدینِ حکومت بھی شریک ہوئے۔صدیق امرتسری صاحب نے جماعت کا تعارف کرایا اور شرکاء کو جماعت کا لٹریچر پیش کیا۔صدر مملکت نے اس کے جواب میں کہا کہ حکومت جماعت کا مشن کھولنے میں تعاون کرے گی۔کچھ دنوں کے بعد صد رعب مین بیمار ہو گئے تو آپ نے مولوی صاحب کو دعا کے لئے بلایا۔مکرم صدیق امرتسری صاحب نے ان کے کمرے میں جا کر ان کے لئے دعا کی۔(۴) ۱۹۵۵ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے لائیبیریا میں مشن کے قیام کے لئے مکرم صوفی محمد الحق صاحب کو مقرر فرمایا۔صوفی الحق صاحب آٹھ سال سے مغربی افریقہ میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔مکرم صوفی صاحب جنوری کے آغاز میں لائیمیر یا پہنچے۔یہاں کے اخبار Listenerنے آپ کی آمد کی خبر نمایاں کر کے شائع کی۔پہلے کچھ عرصہ ایک شامی کے ہاں قیام کیا پھر کچھ تگ و دو کے بعد ایک کرایہ کا کمرہ لے کر کام شروع کیا۔لائیبیریا میں مقامی مذاہب سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں۔لیکن اُس وقت امریکہ سے آکر آباد ہونے والے لائیبیر یا پر چھائے ہوئے تھے اور ان کی اکثریت عیسائی تھی۔کچھ عرصہ قبل جب صدر ٹب مین نے امریکہ کا دورہ کیا عیسائیت کے ایسے مبلغ بھی لائیپیر یا آئے جو روحانی علاج کرنے اور بیماروں میں سے خبیث روحوں کو نکالنے کا دعوی کرتے تھے۔(۶،۵) اور اس طرح ضعیف الاعتقاد لوگوں کی ضعیف الاعتقادی کا فائدہ اُٹھاتے۔مکرم صوفی الحق صاحب کی درخواست پر صدر ٹب مین نے مشن کی طرف سے عمائدین حکومت کو ایڈریس پیش کرنے کے لئے مدعو کیا۔اور تقریب میں صدر مملکت کے علاوہ وزراء اور دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر مدعو تھے۔مکرم صوفی الحق صاحب کے ساتھ اس موقع پر امریکہ کے ایک احمدی اور ایک غیر احمدی امام صاحب اور بعض دوسرے غیر احمدی احباب بھی اکھٹے شرکت کے لئے گئے۔صوفی صاحب کے ایڈریس کے بعد صدر ٹب مین نے شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت احمدیہ کے مشن کی زمین کے لئے سروے کر لیا جائے جس طرح عیسائی مشنوں کے لئے زمین مہیا کی جاتی ہے اس طرح احمد یہ مشن کے لئے بھی زمین مہیا کی جائے گی۔یہاں کے چیف امام زمین کے