سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 539 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 539

539 سرانجام دینے کی ذمہ دار ہو گی۔بیرون پاکستان مقیم کچھ احباب کو حضور نے صدر انجمن احمد یہ پاکستان کا ممبر مقرر فرمایا تھا، اس ضمن میں حضور نے یہ قاعدہ منظور فرمایا کہ اگر انتخاب خلافت لندن میں ہو تو انگلستان میں موجود صدر انجمن احمد یہ پاکستان کے اراکین پر مشتمل انجمن کا فرض ہوگا کہ جب تک صدر انجمن احمد یہ پاکستان کے اراکین لندن نہ پہنچیں وہ اپنے جملہ فرائض صدر انجمن احمد یہ پاکستان کی نمایندگی میں صدر انجمن احمد یہ پاکستان کی ہدایات کے مطابق ان کے اٹارنی کے طور پر ادا کرے۔انگلستان میں صدر انجمن احمدیہ کے اجلاسات صدر، صدر انجمن احمد یہ یا ایڈیشنل صدر، صدر انجمن احمدیہ پاکستان کی صدارت میں ہوں گے۔اگر وہ انگلستان میں موجود نہ ہوں تو صدارت کے اختیارات ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ پاکستان کو اور ان کی عدم موجودگی میں یہ اختیارات ایڈیشنل ناظرِ اعلیٰ کو حاصل ہوں گے۔حضور نے بعض ترامیم کی نشاندہی فرمائی جو اس احتمال کے پیش نظر کہ اگر انتخاب خلافت کا موقع لندن میں پیش آئے کی گئی ہیں۔حضور نے ارشاد فرمایا کہ اگر انتخاب خلافت ربوہ میں ہو تو یہ ترامیم منسوخ ہو جائیں گی۔(۱) رساله الوصیت، روحانی خزائن جلد ۲۰، ص۳۰۶ (۲) تاریخ طبری، حصہ سوم، ترجمه اردو از حبیب الرحمن صدیقی نفیس اکیڈمی ، ص ۲۶ (۳) حیات نورالدین ، مصنفہ عبد القادر، پنجاب پر لیس وطن بلڈنگ لا ہورص ۳۰۷