سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 314 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 314

314 پیش نظر شام کے صدر نے آزاد عرب ریاستوں کے سیکریٹریان خارجہ کی میٹنگ دمشق میں بلائی ہوئی تھی تا کہ صورت حال پر غور کر کے فیصلہ کیا جا سکے کہ آئیندہ کیالائحہ عمل اپنانا مناسب ہو گا؟۔یہ میٹنگ بہت اہمیت کی حامل تھی اور یہ ضروری تھا کہ اس میٹنگ کے شرکا ء اقوام متحدہ کے اندر ہونے والی کاروائی سے صحیح طرح مطلع ہوں۔فارس خوری نے جو اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے تھے، حضرت چوہدری ظفر اللہ خانصاحب سے درخواست کی کہ وہ واپسی پر دمشق میں کچھ دیر ٹھہر کر اس میٹنگ کے شرکاء کو صورتِ حال سے خود مطلع کریں۔چنانچہ جس روز ووٹنگ ہوئی اسی روز حضرت چوہدری صاحب دمشق کے لئے روانہ ہو گئے۔و فیصلہ کے بعد مختلف ممالک کی طرف سے مختصر بیانات دیئے گئے۔حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے اپنا بیان تحریر کر کے پاکستانی وفد کے محمد ایوب صاحب کو دیا تھا تا کہ وہ اسے اُن کی طرف سے اقوام متحدہ میں پڑھ دیں۔چنانچہ محمد ایوب صاحب نے حضرت چوہدری صاحب کا یہ پیغام جنرل اسمبلی میں پڑھ کر سنایا۔ایک ایسا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے خوفناک نتائج نکلیں گے۔اور اب یہ ناگزیر ہو چکا ہے۔امریکہ کے عظیم ترین شخص کے الفاظ میں خدا ہمیں جو حق دکھا رہا تھا ہم نے اسی کے لئے جد و جہد کی۔ہم اس کوشش میں کامیاب ہو گئے تھے کہ ہم جس حق کو دیکھ رہے ہیں ، ہمارے ساتھی مندوبین کی کافی تعداد بھی اُسے تسلیم کرلے۔لیکن انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ اُس فیصلہ کا ساتھ دیں جسے وہ صحیح سمجھ رہے تھے۔ہمارے دل غمگین ہیں لیکن ہمارا ضمیر مطمئن ہے۔ہمیں کوئی دوسرا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا۔سلطنتیں عروج پاتی ہیں اور ان کا زوال بھی ہوتا ہے۔ہمیں تاریخ میں اہل بابل، مصریوں اور رومیوں اور عربوں اور اہل فارس اور ہسپانیہ کی سلطنتوں کا ذکر ملتا ہے۔آج کل زیادہ تر ذکر امریکیوں اور روسیوں کا ہو رہا ہے۔قرآنِ مجید کہتا ہے ہم اقوام کے درمیان ترقی اور تنزل کے ادوار کو دیکھیں گے۔اور یہ گردش ہماری توجہ اس آفاقی قانون کی طرف متوجہ کراتی ہے کہ زمین پر اسی کو ثبات بخشا جاتا ہے جو خدا کی مخلوق کے لئے فائندہ مند ہو۔۔۔۔