سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 166 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 166

166 ممکن نہ ہوا۔پائیلٹ کو جو ہدایات دی گئی تھیں ان میں ایک نقشہ بھی تھا اور اس پر ایک لائن بھی تھی ہوئی تھی جس پر جہاز نے پرواز کرنی تھی۔ریڈ کلف ابھی ہندوستان میں آیا ہی ہے اور ابھی فریقین کا مؤقف بھی اس کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ایسی صورت میں ایک مخصوص لائن پر پرواز کرنے اور اس کے نقشے پر حد بندی کی لائن کھینچنے سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ حد بندی کے متعلق انہیں بریف کیا جا چکا ہے اور حد بندی کی لائن بھی ان کو دی جا چکی ہے جس کے متعلق انہیں فیصلہ کرنا ہے۔اور اس طے شدہ فیصلے میں مسلم اکثریت کے بعض علاقے ہندوستان کے حوالے کر دئے جائیں گے اور ضلع گورداسپور اور تحصیل بٹالہ بھی ہندوستان کو دے دیئے جائیں گے۔چوہدری صاحب سے ملاقات کرنے کے بعد جسٹس دین محمد صاحب دہلی قائد اعظم کے پاس گئے اور ان کے سامنے یہ تجویز پیش کی کہ اس صورتِ حال میں بہتر ہوگا کہ وہ اور جسٹس منیر استعفیٰ دے دیں کیونکہ غیر جانبدار امپائر طے شدہ فیصلہ ہی کرے گا۔لیکن اس صورتِ حال میں قائد اعظم نے یہ تجویز منظور نہیں کی اور کہا کہ اپنی پوری کوشش کرو۔سب ٹھیک ہو جائے گا۔(۴۶) یہ صرف جسٹس دین محمد صاحب کا وہم ہی نہیں تھا۔جلد ہی یہ خبر پھیلنی شروع ہوگئی کہ باؤنڈری کمیشن صرف ڈھونگ ہے۔بہت سے مسلم اکثریت کے علاقے ہندوستان کو دینے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔چنانچہ 19 جولائی ۱۹۴۷ء کو نوائے وقت میں شائع ہونے والی اس خبر نے مسلمانوں میں تشویش کی ایک لہر دوڑا دی ’ پنجاب حد بندی کمیشن کی تمام کاروائی ایک فراڈ ثابت ہوگی“ کمیشن کے چیئر مین نے دوسرے عوامل کی خود بھی تشریح نہیں کی لاہور ۱۸ جولائی۔پنجاب حد بندی کمیشن کے چیئر مین سرسیرل ریڈ کلف کے درودِ لاہور کے بعد باخبر سیاسی اور سرکاری حلقوں کی رائے یہ ہے کہ اس صوبائی کمیشن کی تمام کاروائی محض ایک مذاق ثابت ہوگی کمیشن کے نہایت ہی اہم فرائض کے باوجود کمیشن کی کاروائی سے اس کے چیئر مین کی مسلسل علیحدگی کمیشن کے حق میں فال بد دکھائی دیتی ہے۔۔۔اور ۱۳ اگست کو سرکاری طور پر اس ایوارڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔سب سے حیران کن