سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 97 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 97

40 97 ہے جو اس کو ضرور مل کر رہے گا۔پسر موعود کی پیشگوئی پر سب سے زیادہ ردعمل آریوں کی طرف سے دکھایا گیا۔نہ صرف بڑی تعلی سے اس بات کا اعلان کیا گیا کہ یہ پیشگوئی جھوٹی نکلے گی بلکہ اس کے مقابل پر اپنی طرف سے کچھ اور پیشگوئیاں بھی اس دعوے کے ساتھ شائع کی گئیں کہ یہ خدا کی طرف سے ہیں۔چنانچہ ۱۸۸۷ء میں آریوں کے لیڈر پنڈت لیکھرام نے تکذیب براہین احمدیہ لکھی تو اس پیشگوئی پر کئی صفحات کا تبصرہ بھی تحریر کیا اور مقابل پر اپنی پیشگوئیاں شائع کیں۔ان میں سے چند مثالیں درج ہیں (۱) حضرت مسیح موعود نے پسر موعود کے متعلق پیشگوئی فرمائی تھی کہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔اس کے مقابل لیکھرام نے پیشگوئی کی 'اب خدا کہتا ہے کہ محض خلاف ہے۔اس رذیل کا نام قادیان میں بھی بہت سے نہ جانیں گے۔“ (۲) حضور نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر اعلان فرمایا کہ خدا نے خوش خبری دی ہے ” میں تیری ذریت کو بہت بڑہاؤ نگا اور برکت دونگا اور پھر یہ پیشگوئی بھی شائع فرمائی " تیری ذریت منقطع نہیں ہوگی اور آخری دنوں تک سرسبز رہے گی۔اس کے جواب میں لیکھرام نے لکھا ”آپ کی ذریت بہت جلد منقطع ہو جائیگی۔غایت درجہ تین سال تک شہرت رہے گی۔پھر یہ دعوی کیا کہ نعوذ باللہ خدا نے حضرت مسیح موعود کے متعلق اسے بتایا ہے کہ ”ابھی اسکے پچھلے اعمال کا بدلہ باقی ہے تین سال میں سزاد یجاد یگی۔اور یہ بھی لکھا، ”ہمارا الہام تو تین سال کے اندر اندر آپ سب کا خاتمہ بتلاتا ہے“ ) اور یہ دعوی بھی شائع کیا ، " آج کل کی کیا خصوصیت ہے بلکہ ابد تک آپ کے کوئی لڑکا پیدا نہ ہوگا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنی تمام بد زبانیوں اور لایعنی بیانات کے بعد یہ دعوی کیا ”مرزا صاحب ! اس اشتہار میں جو کچھ احقر نے عرض کیا ہے حرف بحرف خدائے تعالیٰ کے حکم سے لکھا گیا ہے۔(۶) اس کتاب میں بار بار حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیوں پر تمسخر کیا گیا تھا اور یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ آپ کی کوئی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔خدا کی شان کہ اس کتاب کی اشاعت پر ابھی ایک سال ہی گذرا تھا کہ مرزا نظام الدین کی بیٹی ، ایک چھوٹا بچہ چھوڑ کر انتقال کر گئی۔اس طرح حضرت مسیح موعود