سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 96 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 96

96 96 دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ فرزند دلبند گرامی ارجمند مظهر الاوّل والآخر مظهر الحق والعلاء كان الله نزل من السماء - جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہو گا۔وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کنارون تک شہرت پائیگا اور قو میں اس سے برکت پائیں گی تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گا و کــــان امـــرا مقضيا۔(۲) اس کے بعد آپ نے ۱۸ پریل ۱۸۸۶ء کو ایک اشتہار شائع فرمایا جس میں پسر موعود کی پیدائش کے وقت کا تعین فرماتے ہوئے اعلان فرمایا کہ یہ وہ نو برس کے اندر پیدا ہوگا۔(۳)۔اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر میں ایک لڑکے کی ولادت ہوئی جن کا نام بشیر احمد رکھا گیا۔یہ بچہ کم سنی میں فوت ہو گیا۔جب بشیر اول کی وفات ہوئی تو مخالفین کی طرف سے استہزاء کا ایک طوفان اٹھایا گیا ، جس کے جواب میں حضور نے سبز اشتہار میں تحریر فرمایا کہ دوسرا لڑکا جس کی نسبت الہام نے بیان کیا کہ دوسرا بشیر دیا جائے گا جس کا دوسرا نام محمود ہے وہ اگر چہ اب تک جو یکم دسمبر ۱۸۸۸ ء ہے پیدا نہیں ہوا مگر خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق اپنی معیاد کے اندر ضرور پیدا ہو گا۔زمین آسمان ٹل سکتے ہیں پر اس کے وعدوں کا ٹلنا ممکن نہیں۔‘ (۴) ۲۰ فروری ۱۸۸۶ سکے اشتہار میں ہی آریوں کے لیڈر اندر من مراد آبادی اور لیکھرام کو اس بات کی دعوت دی گئی تھی کہ اگر وہ خواہش مند ہوں تو ان کی قضا و قدر کی نسبت بعض پیشگوئیاں شائع کی جائیں۔اندرمن نے تو اعراض کیا لیکن لیکھرام نے بہت بے باکی سے سے لکھا کہ میری نسبت جو پیشگوئی چاہو شائع کرو۔چنانچہ جب اس کی نسبت حضرت مسیح موعود نے توجہ کی تو الہام ہوا عجل جسد له خوار له نصب و عذاب (۵) یعنی یہ صرف ایک بے جان گوسالہ ہے جس کے اندر سے ایک مکر وہ آواز نکل رہی ہے اور اس کے لیے ان گستاخیوں اور بد زبانیوں کے عوض میں سزا اور رنج اور عذاب مقدر