صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 114 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 114

۱۴ عباد الرحمان کی خصوصیات رکھنے والے ملک کا ایک حصہ حملہ آور ہوا۔اور پھر یہ ملک اتنے طاقتور تھے کہ ہندوستان بھی اُن کے ماتحت تھا۔چین بھی اُن کے ماتحت تھا۔اسی طرح ترکی۔آرمینیا۔عراق اور عرب کے اوپر کے ممالک مصر اور فلسطین وغیرہ بھی اُن کے ماتحت تھے۔مگر باوجود اتنی کثرت کے مٹھی بھر مسلمان ! تو انہوں نے ان لوگوں کا صفایا کر دیا اور بارہ سال کے عرصہ میں اُن کی فوجیں قسطنطنیہ کی دیواروں سے جاٹکرائیں۔یہ فتوحات جو مسلمانوں کو حاصل ہوئیں صرف ذکر الہی اور يَبِيتُونَ لِرَمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا کا نتیجہ تھیں۔“ حضرت خلیفہ اسیح الثانی تحریر فرماتے ہیں: ” جب مسلمان بگڑ گئے اور انہوں نے ذکر الہی میں اپنی راتیں بسر کرنے کی بجائے رنگ رلیوں میں راتیں بسر کرنی شروع کر دیں۔جب انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ اسحاق موسوی بڑا اچھا گانے والا ہے۔فلاں کنچنی بہت اچھا ناچتی ہے تو اللہ تعالیٰ نے اُن کی تباہی کے لئے ہلاکو خاں کو بغداد پر مسلط کر دیا اور اُس نے ایک دن میں اٹھارہ لاکھ مسلمانوں کو قتل کر دیا اور شاہی خاندان کی کوئی عورت ایسی نہ چھوڑی جس کے ساتھ بدکاری نہ کی گئی ہو۔اُس وقت مسلمان ایک بزرگ کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ دُعا کریں بغداد تباہی سے بچ جائے۔انہوں نے کہا میں کیا دُعا کروں میں تو جب بھی ہاتھ اٹھاتا ہوں اللہ تعالیٰ کے فرشتے مجھے یہ آوازیں دیتے سنائی دیتے ہیں کہ آيُّهَا الْكُفَّارُ اقْتُلُوا الْفُجّار یعنی اے کا فروان فاجر و فاسق مسلمانوں کو خوب مارو۔چنانچہ بغدا دتباہ ہو گیا اور عباسی حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔حالانکہ ایک زمانہ میں اُن کی طاقت کا یہ عالم تھا کہ رومی حکومت کے لشکر کو جو ساٹھ ہزار کی تعداد میں تھا مسلمانوں کے ساٹھ آدمیوں نے شکست دے دی تھی اور اُن کے ساٹھ میں سے صرف بارہ تیرہ