شہدائے احمدیت — Page 16
خطبات طاہر بابت شہداء 16 خطبه جمعه ۲۳ را پریل ۱۹۹۹ء جن کو ہم نچھو کہتے ہیں انہوں نے میری بیٹی کو فون پر بتایا کہ جب غلام قادر نے وقف کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ہے تو اس وقت میں نے ان کے نام ایک خط لکھا تھا اور اتنا غیر معمولی ، اس قدر محبت کا اظہار تھا کہ وہ حیران رہ گئے اور اس خط کو غالبا نصرت کی تجویز پر ہی انہوں نے فریم کرا کر اپنے گھر رکھا ہوا۔تو میں آپ کو یہ سمجھا رہا ہوں کہ جو بھی میرا تعلق تھا وہ اللہ کی طرف سے دل میں ڈالا گیا تھا اور ایسا ہونا چاہئے تھا کیونکہ اب میں آپ کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام پڑھ کے سناتا ہوں۔جس کا اطلاق لازماً مرزا غلام قادر شہید کے اوپر ہوتا ہے ،اس کے سوا ہو ہی نہیں سکتا۔۱۹۰۴ء میں ۲۵ نومبر کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا غلام قادر آگئے گھر نور اور برکت سے بھر گیا۔ردالله الی ( تذکرہ صفحہ: ۴۳۹) نیچے ترجمہ ہے اللہ تعالیٰ نے اسے میرے پاس پھر بھیج دیا۔ردّ الله الی کا ترجمہ ہے اللہ تعالیٰ نے اسے میرے پاس بھیج دیا۔اب غلطی سے اس سے پہلے اس الہام کو حضرت مرزا غلام قادر کے اوپر چسپاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ حضرت مرزا غلام قادر تو اس الہام سے بہت پہلے وفات پاچکے تھے اور ان کے آنے سے مسیح موعود کا گھر کیسے برکت سے بھر گیا۔گھر نور اور برکت سے بھر گیا ظاہر ہے کہ یہ ایک پیشگوئی تھی ، ایک ایسا غلام قادر آنے والا ہے میری اولاد میں جس کے آنے سے جس گھر میں آئے گا وہ گھر برکت اور نور سے بھر جائے گا۔اس سلسلہ میں مرزا غلام قادر جو بہت پہلے فوت ہو چکے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوای ماموریت کے بعد ہوئے۔لیکن مخالفتوں کے دور سے بہت پہلے کے فوت ہو چکے ہیں۔ان کے متعلق مجھے توجہ دلائی ہے ایک بزرگ نے کہ اردو کلاس میں کہیں میرے منہ سے یہ نکل گیا تھا کہ مرزا غلام قادر مخالفت کی حالت میں فوت ہو گئے تھے، یہ درست نہیں ہے۔حضرت مرزا غلام قادر نے کبھی بھی مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت نہیں کی۔مخالفت کی حالت سے مراد یہ ہے کہ وہ دور پہلے کا جو تھا ابھی مخالفانہ اس حالت میں بھی نہیں کہنا چاہئے تھا۔کہنا یہ چاہتے تھے اس مخالفت کے دور سے پہلے فوت ہو چکے تھے۔یہ درستی الفضل میں شائع کر دی جائے گی جب یہ خطبے چھپیں گے۔لیکن ان سب باتوں کے متعلق میں وضاحت کر دینا چاہتا ہوں کہ جب لوگ پڑھیں گے اور جنہوں نے کیسٹ سنی ہوئی ہوگی تو فرق کی وجہ یہ ہے کہ منہ سے بعض غلط لفظ نکل جاتے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کا ہمیشہ کا مجھ سے