شہدائے احمدیت — Page 15
خطبات طاہر بابت شہداء 15 خطبه جمعه ۲۳ را پریل ۱۹۹۹ء لکھنے میں کوئی طرز ایسی تھی کہ میں اسے محمد معظم پڑھ گیا۔تو یہ معمولی ایک ثانوی سی غلطی ہے مگر اس کی درستی بھی ضروری تھی۔ایک لفظ محرم کا ہے جو میں غلط استعمال کرتارہا ہوں سارے عرصہ میں اور اچھا بھلا علم ہے کہ محرم ذوالحج کا مہینہ گزرنے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ہمیشہ سے علم ہے، ہر بچہ بچہ جانتا ہے لیکن میں حج کے معابعد یہ کہنے لگ پڑا کہ محرم شروع ہو گیا۔اس غلطی کو تو میں یقیناً یہی سمجھتا ہوں کہ یہ اللہ کے تصرف سے ہوئی تھی کیونکہ جماعت احمدیہ کے لئے یہ محرم شروع ہو چکا تھا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جو خون بہا ہے شہادت کے طور پر اور آپ کی اولاد کے ذریعہ یہ کر بلا کی یاد تازہ کرتا ہے۔پس اس پہلو سے اس کو تو غلطی سے زیادہ تصرف الہی سمجھتا ہوں۔یہ میرا بار بار کہنا کہ محرم شروع گیا ہے دعائیں کرو یہ خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ہوا ہے۔وہ یہی چاہتا تھا کہ جماعت کثرت کے ساتھ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی آل پر جو سچی روحانی آل ہیں درود بھیجنا شروع کر دیں۔کیونکہ محرم سے پہلے پہلے ہی یعنی اصل مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی یہ واقعہ گزر جانا تھا۔ایک اور بات میں یہ عرض کر دینا چاہتا ہوں کہ میرے خطبہ سے کئی لوگوں کو یہ غلط تاثر ہوا ہے کہ مجھے جو غلام قادر سے محبت تھی اور ان کی شہادت کا صدمہ ہے اس کی وہ اپنی بہن امتہ الباسط کا خیال رہا ہے اور اپنی بھانجی نصرت کا، یہ درست نہیں۔کئی لوگ تعزیت میں بھی یہ بات کہتے ہیں، ہرگز یہ درست نہیں ہے۔لوگوں کو تصور نہیں کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے خون سے کیسی محبت ہے۔ایسا عاشق ہوں کہ شاید کوئی اور اس کی نظیر نہ ملتی ہو۔اور اس کا ذہن پر اتنا دباؤ تھا کہ دیکھو پہلی بار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خون شہادت کے طور پر گلیوں میں ظاہر ہوا ہے۔تو اس ضمن میں امتہ الباسط کا بھی ذکر کیا ہے، عزیزہ نچھو (نصرت) کا بھی ذکر کیا گیا، مگر وہ وجوہات نہیں ہیں۔چنانچہ وہ لوگ جواب مجھے لکھ رہے ہیں تعزیت کے لئے کہ آپ کی بہن امتہ الباسط۔اس کا دُور کا بھی تعلق نہیں۔عزیزم غلام قادر سے مجھے جو محبت تھی وہ بہت پہلے سے ہے اور اس کی وجہ اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا تفصیلی وجہ کہ کیوں ایسا ہوا، مگر میرے دل میں ڈال دی گئی تھی۔چنانچہ عزیزہ نصرت یعنی