شری کرشن جی اور کلکی اوتار — Page 56
پس آنے والا اپنے وقت پر آیا اور آپ کے سوا کسی نے بھی مصلح آخر الزماں ہونے کا وو دعویٰ نہیں کیا ہے۔پس اے کرشن پریمیو ! اگر تم کو ہزاروں سال پہلے گزرے کرشن سے محبت ہے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ اس کے کہنے کے مطابق آنے والے اور اس کے نام پر آنے والے سے محبت کرو اور اسے قبول کرو کہ وہ تم کو روحانی صداقتیں دینے آیا ہے۔تمہارے اعمال میں درستی کرنے اور پاپ سے بچا کر نیکی کے راستہ پر لگانے آیا ہے جس کا یہ کہنا ہے کہ : میں بکمال ادب و انکسار حضرات علماء مسلمانان و علماء عیسائیان و پنڈتان ہندووان و آریان یہ اشتہار بھیجتا ہوں اور اطلاع دیتا ہوں کہ میں اخلاقی و اعتقادی و ایمانی کمزوریوں اور غلطیوں کی اصلاح کے لئے دنیا میں بھیجا گیا ہوں اور میرا قدم حضرت عیسی علیہ السلام کے قدم پر ہے۔انہی معنوں سے میں مسیح موعود کہلاتا ہوں کیونکہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ محض فوق العادت نشانوں اور پاک تعلیم کے ذریعہ سے سچائی کو دنیا میں پھیلاؤں۔میں اس بات کا مخالف ہوں کہ دین کے لئے تلوار اٹھائی جائے اور مذہب کے لئے خدا کے بندوں کے خون کئے جائیں۔اور میں مامور ہوں کہ جہاں تک مجھ سے ہو سکے ان تمام غلطیوں کو مسلمانوں میں سے دُور کردوں اور پاک اخلاق اور بردباری اور علم اور انصاف اور راست بازی کی راہوں کی طرف ان کو بلاؤں۔میں تمام مسلمانوں اور عیسائیوں اور ہندؤں آریوں پر یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ دنیا میں کوئی میرا دشمن نہیں ہے۔انسان کی ہمدردی میرا فرض ہے اور جھوٹ اور شرک اور ظلم اور ہر ایک بد عملی اور نا انصافی اور بداخلاقی سے بیزاری میرا اصول ہے۔“ (اربعین نمبر اصفحه ا) 66 ۵۶