شری کرشن جی اور کلکی اوتار — Page 41
اور چھوٹی چھوٹی عمر میں شادی کیا کریں گے جس سے دس سال کی عمر میں لڑکے لڑکی کے بالک ہوا کریں گے۔اچھی ذات یعنی کلین استریاں دوسروں کی خواہش کیا کریں گی۔جو کوئی کھانے کو دے گا اسے اچھا سمجھا کریں گی اور اپنے پیٹ کی ہر ایک کوکو رہے گی۔بہت سے پرش اناج اور کپڑے سے تنگ رہیں گے۔۔۔۔۔چاروں ورن ایک ہوکر استریاں پرشوں پر راج کریں گی۔اور لڑ کے ماں باپ کی سیوا چھوڑ کر سسرال کے آدمیوں کی سیوا کر کے بہت خوش ہوں گے۔اپنے نزدیک کے تیر تھوں کو چھوڑ کر دور کے تیرتھ کو اچھا سمجھیں گے اور وہاں جایا کریں گے۔تیر تھوں کے پھل کا کوئی پکا یقین نہ ہوگا اور ہؤن ینگ بہت کم ہوں گے۔“ اسی طرح آگے لکھا ہے کہ وو : کلیگ میں تین حصہ پاپ اور ایک حصہ پٹن رہ جاتا ہے۔اس لئے دھرم کے تین پاؤں ٹوٹ جاتے ہیں۔اور ایک پاؤں رہ جاتا ہے۔اس لئے کلیگ میں تھوڑا سا دان اور سچائی رہ جاتی ہے۔مگر آخر وہ بھی چھوڑ دیں گے۔اس لئے کلیگ کے وقت میں بہت سے لوگ کر ودھی اور بدصورت اور بُرے بھاگوں والے پیدا ہو کر ایک ایک پیسہ کی خاطر منش کو جان سے مارڈالا کریں گے اور اچھے اچھے کل کی عورتیں اپنے خاوند سے محبت چھوڑ کر دوسروں سے کریں گی اور استریاں پیسے کی ہوں گی اور غریبی کی حالت میں اپنے پتی کو چھوڑ کر دوسرے کے گھر چلی جاویں گی اور ہر ایک خوبصورت عورت کے پیچھے پیچھے پھرے گا اور عمدہ کھانے کی خواہش کریں گے اور