شری کرشن جی اور کلکی اوتار

by Other Authors

Page 39 of 60

شری کرشن جی اور کلکی اوتار — Page 39

شری کرشن جی کی اس پیش گوئی کو بیان کرتے ہوئے آپ کے پیروکار ہمیشہ سے ہی کل یگی دور میں آپ کی آمد ثانی کے منتظر رہے اور ہیں۔بالکل اسی طرح جس طرح مسلمان اور عیسائی امام مہدی اور مسیح کے منتظر ہیں۔وہ لوگ جنہوں نے شری کرشن جی کی آمد ثانی کو بڑی وضاحت کے ساتھ دنیا والوں کے سامنے پیش کیا ہے انہوں نے آپ کی آمد ثانی کی بہت سی نشانیاں بھی پیش کی ہیں جس میں خاص طور پر کل یگ کے زمانہ کو آپ کی آمد ثانی کا زمانہ بیان کیا گیا ہے جو کہ دکھوں اور تکلیفوں کا دور ہو گا جس سے آپ دنیا والوں کو نجات دلائیں گے۔آج کے زمانہ کے متعلق جب بات کریں تو ہر شخص کے منہ پر یہ آتا ہے کہ یہ کل یگ ہے۔کل یگ کے عام طور پر دو معنے بیان کئے جاتے ہیں۔ایک معنی بڑے بیگ کے ہیں اور دوسرے معنی مشینی یگ کے۔اور یہ دونوں معانی فی زمانہ صادق آتے ہیں۔ہندو شاستر میں چار یگ بیان کئے گئے ہیں۔ایک ست یگ۔اس کا زمانہ ۱۲۰۰ سال بیان کیا جاتا ہے۔دوسرا تریتا بیگ۔اس کا زمانہ ۲۴۰۰ سال بیان ہوا ہے۔تیسرا دوا پر یگ۔اس کا زمانه ۳۶۰۰ سال بیان کیا جاتا ہے اور چوتھا یگ ، کل یگ ہے۔اس کا زمانہ ۴۸۰۰ سال تک لمبا چلتا ہے۔پس یہی وہ ینگ ہے جس میں برائی انتہا کو پہنچی ہوئی ہوگی اور دھرم کا ناش ہو چکا ہوگا تو شری کرشن جی پر کٹ ہوکر دنیا کا سدھار کریں گے۔کلنگ کی نشانیاں ہندوؤں کی کتب میں کل ینگ کی بہت سی نشانیاں بیان ہوئی ہیں جن کے متعلق خیال ہے کہ کلجگ اوتار کے ظہور سے قبل ان کا پورا ہونا ضروری تھا۔ان نشانیوں میں سے بعض کو یہاں تحریر کرتا ہوں۔۳۹